نمک صرف کھانے کی چیز نہیں٬ چٹکی بھر نمک کے کئی حیرت انگیز کمالات جو آپ کو حیران کردیں

image
نمک کھانے میں ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت سے کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کھانے میں نمک شامل نہ کیا جائے تو کھانے کا مزہ ادھورا رہ جاتا ہے۔ اس کی قیمت مہنگی تو نہیں ہوتی لیکن اس کے فوائد ضرور کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔آج ہم آپ کو نمک کے کچھ فوائد بتاتے ہیں جو آپ کے بہت کام آئیں گے۔

تیل کے چھینٹوں کو روکے

کھانا بناتے وقت فرائی ہونے والی اشیاﺀ سے تیل کے چھینٹے اڑتے ہیں جو آپ کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ تیل میں تھوڑا سا نمک شامل کردیں تو تیل اڑے گا نہیں اور آپ کسی بھی چیز کو آرام سے فرائی کرسکتی ہیں۔

چیونٹیوں سے نجات

اکثر گھر میں چیونٹیاں ہوجاتی ہیں اور ہم مہنگی ادویات کا استعمال کرتے ہیں لیکن بعض اوقات اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے- چیونٹیوں سے نجات کے لیے جہاں چیونٹی ہوں وہاں نمک چھڑک دیں یا اس کو پانی میں ملاکر اس جگہ پر پونچھا لگائیں۔

چولہے سے بھڑکنے والی آگ کو بجھائیں

اکثر خواتین کو کھانا بناتے وقت اس پریشانی کا سامنا رہتا ہے کہ چولہے سے اچانک آگ بھڑک اٹھتی ہے۔ اگر بروقت اس میں نمک چھڑک دیا جائے تو آگ کے شعلوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Namak Ke Istemal

Namak Ke Istemal - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Namak Ke Istemal. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.