روزمرہ کام آنے والے نانی جان کے کچھ ایسے پُرانے ٹوٹکے جو ہر دور میں آپ کے کام آئے

image

زنگ کا داغ اگر لگ جائے تو:۔

اگر کپڑے پر لوہے کا زنگ لگ جائے تو داغ پر لسی ڈال کر کپڑے کو ملیں۔ داغ مٹ جائے گا۔

پائے کی ناگوار مہک:۔

بعض لوگ پائے کی بدبو کی وجہ سے انہیں پکانے سے گھبراتے ہیں۔ لیکن اگر پائے گلاتے وقت اس میں تھوڑا سا سفید زیرہ،سونف، دار چینی اور لونگ ڈال دی جائے تو گھر میں ناگوار مہک نہیں آئے گی اور پائے بھی مزیدار بنیں گے۔

کھیرے کے چھلکے:۔

کھیرا چھیلنے کے بعد اس کے چھلکے کچرے میں پھینکنے کی بجائے واش بیسن ، باورچی خانے کی نالی اور کونے کھدروں میں ڈال دیں ، اس سے لال بیگ نہیں آئیں گے۔

چینی کو چیونٹیوں سے بچائیں:

چینی کے مرتبان میں اکثر چونٹیاں لگ جاتی ہیں ، اس لئے مرتبان میں دو چار لونگیں ڈال دیں چونٹیاں چینی سے دور رہیں گی۔

پودوں کی نشوونما:۔

انڈوں کو اُبالنے کے بعد ان کا پانی ضائع مت کریں بلکہ اسے ٹھنڈا کر کے اپنے پودوں کو ڈال دیں ان کی نشوونما میں حیرت انگیز اضافہ ہوگا۔

کیلے تازہ رکھیں:۔

کیلے لاکر رکھے جائیں تو یہ بڑی جلدی کالے ہوجاتے ہیں اور پھرکوئی انہیں کھانا پسند نہیں کرتا۔ انہیں گچھوں کی شکل میں نہ رکھیں کیونکہ اس طرح یہ بہت جلد پک جاتے ہیں۔ اس کے بجائے انہیں علیحدہ علیحدہ کرکے رکھیں۔اور اگر کیلے کی اوپری ڈنڈی پر ایلومینیم فوائل لپیٹ دیں تو بھی یہ جلدی خراب نہیں ہوتے۔

مچھر کا کاٹا:۔

مچھر کے کاٹنے سے خارش ہو اور نشان بن جائے تو اس پر خشک صابن کی ٹکیارگڑلیں۔ فوری آرام آجائے گا۔

۔موبائل اسکرین کی صفائی:۔

موبائل فون کے اسکرین پربن جانے والی نشانات مٹانے کیلئے ان پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور نرم کپڑے کی مدد سے صاف کرلیں۔

چہرے کے دانے یا پمپلز:۔

چہرے پر اچانک کوئی دانہ یامہاسانکل آئے تو اسے فوری ٹھیک کرنے کے لئے اسٹیل کاچمچہ گرم کرکے دانے پرلگائیں ،د انہ جلد ٹھیک ہوجائے گا،اس کے علاوہ اس پر تھوڑی دیر کے لئے ٹوتھ پیسٹ لگا دیں۔اس سے بھی فوری فرق پڑے گا۔

۔جوتوں کی بدبو:۔

استعمال شدہ ٹی بیگزکوخشک کرکے انہیں جوتوں میں رکھ دیں۔ اس سے جوتوں کی بدبودور ہوجائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Nani Jan K Totkay

Nani Jan K Totkay - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Nani Jan K Totkay. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.