ماہر نانبائی روٹی کو نرم کیسے بناتے ہیں؟ جانیں اور اس طریقے کو آزمانے کے بعد رکھیں روٹی دن بھر نرم و تازہ

image

روٹیاں گھر میں آپ سب ہی بناتی ہیں اور یقیناً سب کو بنانی آتی بھی ہوں گی لیکن جب بازار سے چپاتی منگواتی ہیں تو اس کا ذائقہ ہی الگ ہوتا ہے کیونکہ ماہر نانبائی کا روٹی بنانے کا طریقہ تھوڑا الگ ہوتا ہے جس سے روٹی کا ذائقہ مزید اچھا ہوجاتا ہے اور آپ کا یہ روٹی کھاتے کھاتے ہاتھ ہی نہیں رک رہا ہوتا۔

اگر ایسی نرم نرم پھولی ہوئی مزیدار روٹی خود آپ گھر میں ہی بنالیں تو نہ کھانے والے بھی آپ کی روٹیاں کھا جائیں گے تو چلیں جانتے ہیں نرم روٹی بنانے اور اس کا آٹا گوندھنے کا آسان طریقہ۔

ترکیب

٭ آٹا گوندھنے کا طریقہ

۔ ایک پیالے میں حسبِ ضرورت آٹا لیں اس میں تھوڑا سا نمک، ایک چمچ آئل اور تھوڑا سا میدہ شامل کرلیں یعنی تین کپ آٹا ہے تو اس میں آدھا کپ میدہ ڈال لیں اور اس آٹے کو پانی کی مدد سے گوندھیں۔ لیکن آٹے کو نرم نہ گوندھیں بلکہ تھوڑا سا سخت ہی رکھیں اور آدھے گھنٹے تک ڈھک کر فریج کے بغیر رکھ دیں۔

٭ روٹی بنانے کا طریقہ

۔ ہتھیلی پر تھوڑا سا آئل لگائیں اور آٹا لے کر پیڑا بنالیں اور روٹی کو اچھی طرح بیل لیں پھر اس کو توے پر ڈالیں اور جیسے ہی روٹی کی اوپری سطح پر ایک سے دو چھوٹے غبارے بننے لگیں یا آپ کو اندازہ ہو کہ نیچے سے پک گئی ہے تو سائیڈ بدل لیں اور جہاں سے روٹی پھولتی جائے وہاں کپڑے کی مدد سے اس کو دباتی جائیں آہستہ آہستہ روٹی پوری پھول جائے گی ۔

۔ لیجئیے ہوگئی آپ کی بازار جیسی مزیدار اور نرم سی روٹی تیار۔ اب ایک مرتبہ روٹی پر تھوڑے سے آئل کا اسپرے کردیں اور ساری روٹیاں بنانے کے بعد ان کے اوپر کاغذ رکھ کر ڈھک دیں۔

۔ اس طرح سے آپ کی روٹی سخت بھی نہیں پڑے گی اور دن بھر کے لئے نرم رہے گی۔

You May Also Like :
مزید

Naram Roti Banane Ka Tarika

Naram Roti Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Naram Roti Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.