نئے آلو کو چھیلنے اور دھونے کا آسان اور انوکھا طریقہ جانتے ہیں؟ جس سے نہ ہوں آپ کے ہاتھ گندے اور نہ لگے زیادہ وقت

image
آج کل نئے آلو کا سیزن ہے اور اس کے ذائقے کی وجہ سے لوگ اس کا استعمال معمول بنالیتے ہیں۔ لیکن اس پر موجود زیادہ مٹی کے باعث چند لوگ اس کا استعمال نہیں کرتے اور جو لوگ کرتے ہیں ان کے لیے اس کو سردی میں بار بار دھونا مشکل ہوجاتا ہے۔ آج ہم اس کا آسان حل بتاتے ہیں جس سے نئے آلو آسانی سے صاف ہوجائیں گے اور وقت بھی نہیں لگے گا۔

پہلا طریقہ

۔ آلو لیں اور اس کو پانی کی مدد سے دھولیں۔

۔ برتن دھونے والا اسٹیل کا جھونا لیں اور آلو کو رگڑ کر دھولیں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

اس طریقے سے آپ کو چھری سے چھیلنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی اور ساتھ ہی محنت بھی زیادہ نہیں لگے گی۔

دوسرا طریقہ

۔ نیم گرم پانی لیں اور اس میں نئے آلو کو دس منٹ کے لیے بھگو کر چھوڑ دیں۔ خیال رکھنا ہے پانی زیادہ گرم نہ ہو۔ پانی بس اتنا گرم رکھیں کہ ٹھنڈے پانی کی وجہ سے ہاتھوں میں ٹھنڈ نہ لگے اور اس پر چپکی مٹی آرام سے نکل جائے۔

۔ ہر گھر میں ہی ایک بار میں آلو ایک کلو یا اس سے زیادہ ہی لیا جاتا ہے۔ جتنے آلو لیں سارے ایک ساتھ بھگوئیں اور جب جب کھانے میں آلو کی ضرورت ہو اتنے استعمال کرلیں۔ یوں آپ کو بار بار ان کو دھونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ۔ دھیان رہے کہ آلو دھونے کے بعد اس کو اچھی طرح خشک کرکے رکھیں تاکہ یہ خراب نہ ہوں۔

۔ ایسا کرنے سے نہ آپ کے ہاتھ گندے ہوں گے اور نہ ہی آپ کو سردی میں ٹھنڈ لگے گی۔۔ ۔ یہ ٹپ آزمائیں اور نئے آلو سے کریں کھانے کا مزہ دوبالا۔
You May Also Like :
مزید

Naye Aloo Ko Istemal Karne Ka Tarika

Naye Aloo Ko Istemal Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Naye Aloo Ko Istemal Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.