نئے چاولوں سے پرانے چاولوں کے نتائج حاصل کرنے کا ٹوٹکہ
بعض اوقات نئے چاول پکانے پڑجاتے ہیں ۔ مگر انہیں جتنی بھی محنت سے پکایا جائے یہ پھر بھی پکنے کے بعد چپک جا تے ییں ۔ اس ٹوٹکے پر عمل کر کے آپ نئے چاولوں سے پرانےچاولوں کے نتائج حاصل کرسکتی ہیں. نئے چاول کو عام پانی سے دھونے کے بعد گرم پانی میں بھگودیں۔ جب پانی ٹھنڈا ہو جا ئے تو اسے نکال دیں ۔ نیا پانی گرم کر کے چاول ابال لیں اور پھر نچور کردم دیں ۔