سردی میں گرم پانی استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن گیزر اس لیے نہیں لگاتے کہ گیس کا بل زیادہ آ ئے گا یا بجلی سے چلنے والا گیزر لگایا تو اس کا خرچہ بھی بھرنا پڑے گا۔ تو اب آپ کے لیے جاپانی انسٹنٹ گیزر موجود ہے۔ آج ہی لگائیے اور گیس بجلی کے بل کی فکر چھوڑ کر سردی کے موسم میں گرم پانی کا استعمال کیجیے۔
ایرانی انسٹنٹ گیزر میں موجود ہیں بہترین جاپانی کوالٹی کے بوائلر جو سیل کی مدد سے چلتا ہے۔ یعنی اس میں آپ کو بڑے والے 2 سیل لگانے ہوتے ہیں کیونکہ اس میں بیٹری لگی ہوتی ہے۔ اور گیزر کے سائز کے حساب سے ایک گیس سلینڈر کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس میں ایک انر اور ایک آؤٹر موجود ہے۔ ایک حصے میں پائپ ڈال کر چھوڑ دیں۔ ایک حصے میں گیس سلینڈر کا پائپ لگا دیں۔
اب جب بھی آپ کو پانی کی ضرورت ہے اس کو آن کریں اور گرم پانی حاصل کریں۔ اس سے کوئی بجلی خرچ نہیں ہوگی۔ گیس کا بل بھی نہیں بڑھے گا۔ بس ایک سلینڈر لگانا ہے۔ جس سے کسی بھی وقت گرم پانی حاصل کرسکتے ہیں۔ استعمال کے بعد آف کردیں۔ سلینڈر کی گیس ضائع بھی نہیں ہوگی۔ اس کی پاکستان میں قیمت 8 سے 15 ہزار کے درمیان ہے۔ لیکن مارکیٹ میں اور کئی سائز اور قیمت میں دستیاب ہیں۔ اس کو آپ کسی بھی بڑی الیکٹرانک مارکیٹ میں سے خرید سکتے ہیں۔