تقریباً ہر گھر میں ہی نان اسٹک برتنوں کا استعمال کیا جاتا ہے اور ان برتوں میں اسٹیل کی چمچ کے استعمال سے نشانات پڑنا شروع ہوجاتے ہیں جو زیادہ ہونے کے بعد برتنوں کی شکل تبدیل کرکے رکھ دیتے ہیں۔ لیکن اگر آپ چاہتی ہیں کہ یہ خراب نہ ہوں تو ان برتنوں پر لکڑی کی چمچ کا استعمال کریں اور بدنما نشانات پیدا ہونے کی صورت میں ہماری ٹپ پر عمل کریں۔
-
* نان اسٹک برتن میں میں ایک گلاس
پانی اور ایک کپ سرکہ شامل کریں۔
-
* اس کو ہلکی آنچ پر ابال لیں۔
-
* جب یہ اچھی طرح ابل جائے گا تو
آپ دیکھیں گی کہ اس میں سے نشانات صاف ہوجائیں گے۔
-
* دھیان رہے یہ ٹپ معمولی نشانات کو صاف
کرے گی اور برتنوں کو زیادہ نشانات سے بچانے کے لیے اسٹیل کی چمچ کا استعمال نہ
کریں۔