نوڈلز بنانے کا نیا طریقہ بھرپور غذائیت کے ساتھ ایسے بنائیں کہ آپ کا بچہ فرمائش کر کے کھائے

image
میگی بنانا بہت آسان ہے۔ آج بنائیں پروٹین سے بھرپور میگی اس طریقے سے تاکہ بچے کھاتے ہی رہ جائیں۔

طریقہ:

٭ میگی کو پہلے آپ پانی میں ڈال کر الگ الگ ابال لیں۔ بون لیس چکن کو دھو کر ابال لیں۔

٭ پین میں آئل ڈال کر چھوٹے سائز میں کٹی ہوئی پیاز براؤن کریں، اس میں ٹماٹر، لہسن ادرک کا پیسٹ، حسبِ ضرورت لال پسی ہوئی مرچیں، نمک، میگی مصالحہ، پسی کالی مرچیں، ذرا سی ہلدی اور کیچپ ڈال کر اچھی طرح مصالحہ بنالیں۔

٭ دو انڈے اسی بھنے مصالحے میں ڈالیں اور اچھی طرح چمچ چلا کر انڈے کو اس میں مکس کرلیں کہ وہ اچھی طرح پک جائے۔

٭ ابلی ہوئی چکن کے ریشے بنالیں یا آسانی سے اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور بھنے مصالحے میں شامل کرلیں۔

٭ ابلی ہوئی میگی ایک پیالے میں نکال لیں اور اس کے اوپر چکن کا بھنا مصالحہ ڈال دیں۔

ضروری ٹپس:

٭ کوئی بھی میگی لے لیں جو بازار سے آسانی سے مل جائے۔

٭ چکن کی چھوٹی بوٹیاں بھی ڈال سکتی ہیں یا تو ریشے کرلیں اس کے۔

٭ پیاز اور مرچیں زیادہ نہ ڈالیں بلکہ ٹماٹو کیچپ کا استعمال زیادہ کرلیں تاکہ بچے کھا سکیں۔

You May Also Like :
مزید

Noodles Banane Ka Tarika

Noodles Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Noodles Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.