عام طور پر قربانی کے بعد اوجڑی ایسے حصے ہوتے ہیں جن کو صاف کرنے کی دشواری کے سبب اکثر افراد اور خاص طور پر خواتین اس سے جان چھڑانے کی کوشش کرتی ہیں اور دوسرے لوگوں کو بانٹ دیتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو اوجڑی کی صفائي کا ایسا طریقہ بتائيں گے جس سے کم وقت میں اوجڑی کو اس طرح سے صاف کر سکتے ہیں جیسے بازار سے لائی جانے والی اوجڑی صاف ہوتی ہے اور اس میں کسی قسم کی بو بھی نہیں ہوتی ہے
اوجڑی کو صاف کرنے کا طریقہ
سب سے پہلے اوجڑی کو لے لیں اور اس کو ہاتھ کی ہتھیلی کے برابر ٹکڑوں میں کاٹ لیں اس کے بعد ایک برتن میں پانی اچھی طرح ابال لیں اور اس کھولتے ہوۓ پانی میں چولہا بند کر کے اوجڑی کے ان ٹکڑوں کو تین منٹ تک بھگو دیں
یاد رکھیں تین منٹ سے زيادہ نہیں بھگونا ہے ورنہ اوجڑی میں موجود گند سخت ہو جاۓ گا اور صاف نہیں ہو گا تین منٹ کے بعد ان ٹکڑوں کو پانی سے نکال لیں اور چھری سے ان کو رگڑنا شروع کر دیں اور اس وقت تک رگڑیں جب تک کہ اوجڑی کے اوپر لگا سارا گند صاف نہ ہو جاۓ اور نیچے سے سفید رنگ کی اوجڑی نظر آنا شروع نہ ہو جاۓ
اس کے بعد اوجڑی کے اندر والے حصے کی چربی کو ہاتھ سے کھنچ کر علیحدہ کر دیں اب بالکل سفید رنگ کے اوجڑی کے ٹکڑے آپ کو حاصل ہو جائين گے ان کو پانچ سے چھ دفعہ پانی سے اچھی طرح سے دھولیں
اوجڑی کی بو صاف کرنے کا طریقہ
اوجڑی کو دھونے کےباوجود بھی اس سے آنے والی بو ناقابل برداشت ہوتی ہے اس کو دور کرنے کے لیے دھلے ہوۓ اوجڑی کے ٹکڑوں پر نمک چھڑک دیں اور ایک لیموں لے کر اس کے اوپر اچھی طرح رگڑيں اور خوب اچھی طرح سے اس کو رگڑ کر صاف کریں یہاں تک کہ ہر ہر حصے پر یہ لگ جاۓ
اس کے بعد ایک برتن میں پانی ڈالیں اس میں دو چمچ سرکہ ڈالیں اور اوجڑی کے ان ٹکڑوں کو اس پانی میں بھگو کر آدھے گھنٹے کے لیۓ رکھ دیں
اس کے بعد اوجڑی کو اپنی مرضی کے طریقے سے پکا لیں اس طرح ایک جانب تو اوجڑي ابھی طرح صاف ہو جاۓ گی اور دوسری طرف اس میں سے کسی قسم کی بو بھی نہیں آۓ گی
۔