ہمارے گھروں میں جتنے کپڑے نہیں ہوتے اس سے کئی زیادہ دوپٹے پائے جاتے ہیں، کیونکہ اکثر خواتین یہ سوچ کر ڈوپٹے سنبھال کر رکھ لیتی ہیں کہ آگے کسی سوٹ پر کام آجائے گا۔ لان کے دوپٹے تو جلدی خراب ہوجاتے ہیں لیکن ریشمی دوپٹے لمبا عرصہ چلتے ہیں، پر ایک مسئلہ ہے جو ریشمی دوپٹوں کو درپیش ہوتا ہے اور وہ ہے ان میں سوراخ کا ہوجانا۔
ریشمی دوپٹوں میں سوراخ دو وجہ سے ہوتے ہیں، ایک تو یہ کہ وہ کہیں کیل وغیرہ میں پھنس جائیں اور دوسرا بہت زیادہ عرصہ رکھے رہنے سے۔ پھر یہ کسی کام کے نہیں رہتے، اگر آپ بھی ایسا سوچتی ہیں تو ہم آپ کو بتادیں کہ یہ خراب ہونے کے بعد بھی کام آسکتے ہیں۔ اور وہ کیسے؟ آئیے بتاتے ہیں
خراب دوپٹّے کا استعمال:
اگر 3 سے 4 ریشمی دوپٹوں پر سوراخ ہوگئے ہیں تو انھیں پھینکنے کے بجائے آپ اسکا خوبصورت میٹ (پائے دان) بنا سکتی ہیں
میٹ بنانے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے ایک دوپٹے کو سائیڈ سے رول کر کے کونے سے اسکی گانٹھ لگا دیں
۔ گانٹھ لگانے کے بعد دوپٹے کو گھوماتے جائیں اور اسے گول دائرے کی شکل میں رول کرتے جائیں
۔ جب وہ جلیبی کی طرح گول ہوجائے تو ایک نالی والی بڑی سوئی لیں اور اس میں رضائی سینے والا دھاگہ ڈال کر اسے سیتے جائیں۔
۔ ایک دوپٹے کے بعد دوسرا ڈوپٹہ اسکے آگے جوڑتے جائیں
۔ 3 سے 4 چار دوپٹوں میں آپ کا خوبصورت سا میٹ یعنی پائے دان تیار ہوجائے گا، جس پر نہ صرف آپ کے پیسے بچ رہے ہیں بلکہ پرانی چیز بھی ضائع نہیں ہورہی
۔ اس پورے طریقے کار کو اچھے سے سمجھنے کے لیئے نیچے دی گئی ویڈیو کو دیکھیں