رمضان میں بھی کھٹے میٹھے کینو کھانا چاہتے ہیں تو۔۔ کینو کو کیسے محفوظ کریں؟ آسان طریقہ جانیں

image

کھٹے میٹھے کینو سردی کی سب سے مزیدار سوغات ہے، کینو اپنے ذائقے اور خوشبو کی وجہ سے بچوں اور بڑوں کی یکساں پسند ہوتے ہیں ،کچھ عرصے کیلئے آنے والے کینو لوگوں کوبہت انتظار کرواتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتانے والے ہیں جس سے آپ ناصرف آنے والے رمضان بلکہ کئی مہینوں تک کینو کا لطف اٹھاسکتے ہیں۔

یہ بہت ہی سادہ اور آسان طریقہ ہے جس پر عمل کرکے آپ کئی مہینوں تک کینو کا مزہ اٹھاسکتے ہیں۔ سب سے پہلے آپ اپنی ضرورت کے مطابق کینو لے لیں جنہیں آپ محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔

کینو کا چھلکا اتارلیں اور اس طرح صاف کرلیں، اب چھلے ہوئے کینو کو پیسز میں کاٹ لیں اور بیج نکال کر پھینک دیں۔ سلائسز میں کٹے ہوئے کینو کو آپ نے ایک پلاسٹک کے ڈبے میں رکھنا ہے۔

سلائسز رکھنے سے پہلے ڈبے میں پلاسٹک کا شاپر بچھادیں، اب اس کے اوپر پیسز کی تہہ لگائیں، ایک تہہ کے اوپر دوسری تہہ نہیں رکھنی ورنہ کینو آپس میں جڑ جائینگے اور خراب ہونے کا خدشہ ہوگا۔

ایک تہہ کے اوپر پھر سے پلاسٹک کا شاپر رکھیں اور تہہ لگائیں، اس طرح تہہ در تہہ لگانے کے بعد ڈبے کو اچھی طرح بند کردیں، ڈبہ کھلا نہ رکھیں، ڈبے کو 8 سے 10 گھنٹے کیلئے فریز کردیں۔

آپ چاہیں تو پوری رات بھی فریز کرسکتے ہیں، فریز کرنے کے بعد جب آپ نکالیں گے تو پیسز سخت ہوچکے ہونگے، اب ان پیسز کو ڈبے سے نکال کر ایک زپ لاک بیگ میں ڈالنا ہے۔

زپ لاک بیگ آسانی سے مل جاتا ہے، زپ لاک بیگ میں ڈال کر کینو کو فریزر میں رکھ دیں اور جب آپ کا دل چاہے ایک ایک پیس نکال کر کینو کے مزے اٹھاتے رہیں۔

You May Also Like :
مزید

Orange Save Karney Ka Tariqa

Orange Save Karney Ka Tariqa - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Orange Save Karney Ka Tariqa. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.