گھر میں رکھی ہوئی چیزوں کی کتنی بھی صفائی کرلیں، ان پر میل کچیل اور گندگی جم ہی جاتی ہے اور روزانہ صاف کرنے پر بھی یہ صاف نہیں لگتیں ان پر نشانات پڑ ہی جاتے ہیں۔
ایسے میں ان کو صاف ستھرا اور گندگی سے بچانے کے لیے مارکیٹ میں کپڑے کے سلے ہوئے کوور دستیاب ہیں۔ آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ لوگوں کے اوون پر ایک کپڑا ڈھکا ہوا ہوتا ہے دراصل وہ کپڑا باقاعدہ سلا ہوا ہوتا ہے اور اس کو اوون کے اوپری حصے پر چڑھا دیا جاتا ہے جس سے چھوٹے موٹے نشانات نہیں پڑتے۔
بالکل اسی طرح فریج کے اوپر بھی کپڑے کے کوور چڑھائے جاتے ہیں جس سے فریج پر نہ تو گندے ہاتھ لگیں اور نہ ہی اس پر نشانات پڑیں گے۔ بالکل اسی طرح استری، پیڈسٹل فین، اے سی اور صوفوں کے کپڑے کے بنے کوور مل جاتے ہیں۔ بہتر ہے کہ ان کو استعمال کیا جائے تاکہ بار بار صفائی کرنے سے بھی بچ جائیں گی۔ ان کوور کا ایک فائدہ تو یہ بھی ہوتا ہے کہ ان کو مہینے میں ایک مرتبہ دھو کر دوبارہ چڑھا دیں اس دوران اگر کچھ بھی گر جائے تو اس کو صاف کرنا بھی آسان ہوگا۔
اے سی دیوار پر ذرا اونچائی پر لگتا ہے۔ جس کی دھول مٹی کو روزانہ صاف کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ایسے میں بہتر ہے کہ اپ یہ کوور چڑھائیں اور سکون سے اے سی کا استعمال کریں۔ جب یہ کوور گندہ ہو آپ اس کو اتار کر دھو لیں اور پھر سے استعمال کرلیجیے۔