پیسے ہر کوئی سنبھال کر رکھتا ہے، سب ہی چاہتے ہیں کہ پیسے کم سے کم خرچ ہوں اور منافع زیادہ ہو مگر پیسوں کو سنبھال کر رکھنے والا پرس یا بٹوے کا خیال رکھنا اکثر بھول جاتے ہیں۔ تو اب پریشان نہ ہوں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ایک ایسی ٹپ جس سے نہ صرف آپ کو
فائدہ ہوگا بلکہ پیسوں کی حفاظت بھی ہوگی۔
ٹپ:
٭ پیسوں کو آپ بھی یقیناً پرس یا بٹوے میں رکھتے ہوں گے، اکثر پرس میں کوئی کھانے کی چیز گر جائے تو چیونٹیاں یا چھوٹے چھوٹے سے کیڑے ہو جاتے ہیں، لونگ رکھنے سے آپ ان کیڑوں سے بھی بچ سکتے ہیں اور کاغذ کھانے والا کیڑا جو اکثر سالوں سے رکھے ہوئے پیسوں کو کھا لیتا ہے، اس سے بھی بچ سکتے ہیں۔
٭ پیسوں میں لونگ رکھنے سے ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ پیسے جلد پھٹتے نہیں ہیں۔ کیونکہ کوئی بھی کرنسی نوٹ 75 فیصد کاٹن اور 25 فیصد لینن سے بنتی ہے، لونگ میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو ان انزائمز کو محفوظ رکھتے ہیں اور نوٹ کی عمر کو بڑھاتے ہیں یعنی نوٹ محفوظ رہتا ہے۔
٭ ایک بھارتی رویت کے مطابق لونگ کو پیسوں میں رکھنے سے اس میں برکت رہتی ہے جبکہ اصل زندگی میں شاید اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ہم لوگ اکثر صاف ستھرے اور کڑک نوٹوں کو استعمال کرنے سے تھوڑا سا گریز کرتے ہیں او لونگ نوٹوں کو کڑک رکھتے ہیں اس لئے یہ ایک فائدے مند نسخہ ثابت ہوتا ہے۔
