افطار میں پکوڑے ہر گھر میں بنتے ہیں اور خواتین کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ ان کے پکوڑے بڑے کرسپی اور ذائقے دار بنیں جس کے لئے وہ مختلف مصالحے اور تراکیب استعمال کرتی رہتی ہیں مگر پھر بھی اکثر خواتین پکوڑے کرسپی اور خستہ نہ بننے پر پریشان نظر آتی ہیں۔
لہٰذا اگر آپ بھی پکوڑوں کو کرسپی اور کرارے بنانا چاہتی ہیں تو ہماری بتائی گئی اس آسان اور زبردست سی ٹپ کو آزمائیں اور پکوڑوں کو کرسپی بنائیں۔
ٹپ:
٭ بیسن، ہلدی، دھنیا، ہری مرچ، پانی تو آپ پکوڑے کے بیسن میں شامل کرتی ہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ آپ اس بیسن میں کارن فلور، سوجی اور چاول کا آٹا ایک چمچ شامل کردیں ۔
٭ ان تین اجزاء میں سے کوئی بھی ایک لازمی بیسن میں شامل کردیں اس طریقے سے پکوڑے مزیدار اور کرارے بنیں گے۔