پکوڑے کسی بھی وقت کھانے کے لئے مل جائیں تو انکار کوئی نہیں کرتا اور پھر ماہِ رمضان میں تو خاص طور پر قسم قسم کے پکوڑے افطاری کے لئے بنائے جاتے ہیں۔ اس کو کھانے سے تو کوئی نہیں ڈرتا لیکن بات دراصل یہ ہے کہ پکوڑے تیل کو اپنے اندر جذب کرلیتے ہیں جس سے جسم میں چکنائی کی اضافی مقدار شامل ہوجاتی ہے جو کہ ہمارے معدے اور جگر کی تکالیف کا باعث بنتی ہے۔
تو آج جانیں کہ کیا ایسا کیا جائے جس عمل سے پکوڑوں میں تیل بھی جذب نہ ہوگا اور آپ کو کھانے میں بھاری پن بھی محسوس نہیں ہوگا۔
ٹپ:
٭ پکوڑوں کو آئل میں فرائی کرنے سے پہلے جب آئل گرم کرنے لگیں تو اس میں ایک چٹکی نمک ڈال دیں۔
٭ اب آپ کریں اپنے پکوڑوں کو ڈیپ فرائی اور کھانے کے لئے پیش کردیں۔
٭ اس طریقے سے فرائی ہوئے پکوڑوں میں نہ تو اضافی تیل ہوگا اور نہ ہی اس سے آپ کو کوئی نقصان پہنچے گا۔
٭ صرف پکوڑے ہی نہیں بلکہ سموسے، رول، کباب غرضیکہ ہر تلی ہوئی چیز کو اسی طریقے سے فرائی کرلیں۔