افطار میں مختلف اقسام کے پکوڑوں سے دسترخوان سب خواتین سجاتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ وہ جو بھی کھانا بنائیں، ان کے گھر والوں کو پسند آئے اور پکوڑے تو مرد حضرات کو بہت اچھے لگتے ہیں اس لئے ان کو بناتے وقت خواتین احتیاط رکھتی ہیں کہیں نمک زیادہ نہ ہو جائے، کہیں مرچ مصالحہ زیادہ نہ ہو جائے۔
بالکل اسی طرح جب پکوڑوں میں زیادہ آئل ہو جائے تو ان کا ذائقہ کچھ بدل سا جاتا ہے، کھانے میں مزہ بھی نہیں آتا ہے اور پھر یہ بچ جاتے ہیں جن کو آپ فریزر میں رکھ دیتی ہیں اور پھر اگلے دن ان کو دوبارہ فرائی کرکے رکھنے سے یہ بد مزہ ہو جاتے ہیں ایسے میں آج وومن کارنر سے ماہر شیف کی ایسی بہترین ٹپ جانیں جس سے نہ تو پکوڑوں میں اضافی آئل رہے گا اور نہ ان کا ذائقہ خراب ہوگا اور نہ ہی ان کو کھانے سے آپ کی صحت پر کوئی مضر اثرات مرتب ہوں گے۔
ٹپس:
٭ پکوڑوں کے لئے جب بیسن گھولیں تو اس میں ایک چٹکی اجوائن بھی شامل کرلیں یہ آئل کو جذب ہونے نہیں دیتی۔
٭ فرائی کرتے وقت گرم آئل میں ایک چٹکی نمک ڈال دیں اور پھر فرائی کریں اس سے پکوڑے جلدی ہی آئل چھوڑ دیتے ہیں اور کھانے میں ذائقہ بھی برقرار رہتا ہے۔
٭ پکوڑے فرائی کرنے کے بعد ایک کاغذ پر رکھ دیں، اس سے سارا آئل کاغذ جذب کرلے گا اور پکوڑے خستہ رہیں گے۔
٭ پکوڑے بناتے وقت بیکنگ سوڈا بھی شامل کریں، یہ پکوڑوں کو نرم ہونے نہیں دیتا، اس طرح آئل بھی کھانے کے ذائقے کو خراب نہیں کرتا۔