سردی میں ہر وقت گرم پانی چاہتے ہیں؟ اب آگیا ایسا واٹر ٹینک جو سردیوں میں 4 دنوں تک پانی کو گرم رکھے، نہ بجلی کی فکر نہ گیس کی ضرورت

image

سردی میں صبح صبح منہ دھونے کیلیئے نل کھولو تو اتنا ٹھنڈا یخ پانی آتا ہے کہ ہاتھ اور منہ جمتا ہوا محسوس ہوتا ہے، ایسے میں اگر انسان سوچے کہ نل کھولتے ہی گرم پانی آجائے تو؟ سننے میں یہ کسی خواب سا لگتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ خواب اب حقیقت بن سکتا ہے؟

جی ہاں آج ہم آپ کو ایک ایسی ٹنکی کا بتانے جارہے ہیں جو سردیوں میں آپ کے پانی کو 4 دنوں تک گرم رکھ سکتی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں اسکے بارے میں

بغیر گیزر پانی کو گرم رکھنے والا ٹینک

پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ درست سر پرستی نہ ملنے کے سبب ہمارے نوجوانوں کا ٹیلنٹ منفی رخ کی جانب مڑ جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو پاکستان کے ایسے ہی باصلاحیت نوجوان سے ملا رہے ہیں جن کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے اسمارٹ شیلڈ والے ایسے واٹر ٹینک بنائے ہیں جو کہ سردی میں پانی گرم اور گرمی میں پانی کو گرم رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

اسمارٹ شیلڈ واٹر ٹینک

اس واٹر ٹینک کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ عام پلاسٹک کے واٹر ٹینک کے اوپر ایک خاص شیلڈ چڑھا دی جاتی ہے یہ شیلڈ انسولیٹر مٹیریل پر مشتمل ہوتی ہے جو کہ گرمی اور سردی کو ٹینک سے باہر نہیں جانے دیتے ہیں-

اس کی وجہ سے گرمی کے موسم میں یہ پانی کو ٹھنڈا رکھتا ہے جب کہ سردی کے موسم میں یہ پانی کو گرم رکھتا ہے اس ٹینک میں اگر ایک بار گیزر سے پانی کو گرم کر کے بھر دیا جائے تو یہ چار دن تک اس کے درجہ حرارت کو برقرار رکھتا ہے-

جس کی وجہ سے گیس کے استعمال کی شرح میں بھی کافی کمی ہوتی ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ اس شیلڈ کی وجہ سے پلاسٹک کے اس ٹینک کی زندگی میں بھی دگنا اضافہ ہوتا ہے اور اس کی زندگی بڑھ جاتی ہے-

اس ٹینک کے اندر واٹر پروف فائبر سے پلاسٹک کے ٹینک کو پوری طرح کور کر دیا جاتا ہے اور اس کے بعد اس کے اوپر المونیم لپیٹ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹینک کے اندر موجود درجہ حرارت ایک طویل وقت تک برقرار رہتا ہے-

اس ٹینک میں کوئي بہت ہائی فائی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے اس وجہ سے اس کی فٹنگ بھی عام واٹر ٹینک ہی کی طرح ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت بھی عام ٹینک کے مقابلے میں بہت زيادہ نہیں ہے جبکہ اس کے ذریعے 30 فی صد تک توانائی کی بھی بچت کی جا سکتی ہے-

You May Also Like :
مزید

Pani Garam Rakhne Wala Smart Tank

Pani Garam Rakhne Wala Smart Tank - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Pani Garam Rakhne Wala Smart Tank. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.