مٹی کے برتن میں پانی دیر تک ٹھنڈا رہتا ہے یہ بات تو ہم سب ہی جانتے ہیں کیونکہ پہلے گھروں میں کولر نہیں بلکہ مٹی کے یہ برتن ہوتے تھے جو گرمی میں بھی پانی کو خوب ٹھنڈا رکھتے تھے۔ یہ طریقہ آج بھی بہت کارآمد ہے۔ آج کل گھر جتنے چھوٹے ہیں گرمی بھی اتنی ہی زیادہ لگتی ہے۔ جس کے لیے اے سی کا استعمال عام ہوگیا ہے مگر ہر کوئی اے سی کا استعمال نہیں کرسکتا کیونکہ بجلی کا بل اور دیگر اخراجات جیب پر بھاری ہوگئے ہیں۔ ایسے میں آج ہم آپ وک ایک ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں جس کی مدد سے آپ بھی اپنے گھر میں پانی کے مٹکو کو اے سی کا متبادل بنا کر استعمال کرسکتے ہیں۔
٭ ویڈیو میں دکھایا طریقہ گھریلو استعمال کے لیے ایک آسان ٹرک ہے جس کے لیے آپ کو بہرحال کاریگر کی ضرورت تو لازمی پڑے گی جو مٹکے میں سوراخ کرکے اس طرح چھوٹا پمپ لگا سکے اور پنکھے کی مدد سے ہوا سارے کمرے میں پھیلتی رہے گی۔