اب بنائیں چٹ پٹے پکوڑے وہ بھی تیل کے بغیر؟ افطار میں بنائیں یہ انوکھے پکوڑے، جو خرچہ بھی بچائیں اور ذائقہ بھی لاجواب

image

بازار میں ملنے والے پانی کے پکوڑے تو یقیناً آپ سب نے ہی کھائے ہونگے اور ساتھ ہی گول گپے بھی، پر کیا آپ نے کبھی ان کو آپس میں ملا کر کھانے کے بارے میں سوچا ہے؟ اگر نہیں تو آج کی ڈش آپ کیلیئے ہی ہے۔ کیونکہ ہم آپ کو ایک نئے انداز میں پانی کے پکوڑے بنانا سیکھا رہے ہیں جو بہت ہی چٹخارے دار اور مزیدار ہونگے۔

پکوڑے بنانے کیلیئے:

2 کپ بیسن میں اجوائن 2 چٹکی، پسا ہوا زیرہ ½ چمچ، ہلدی ½ چمچ، پسا ہوا دھنیا 1 چمچ اور نمک حسبِ ذائقہ ڈال کر 1 کپ پانی (حسبِ مقدار) شامل کر کے گھول کر بیسن کا بیٹر تیار کرلیں۔ اور اسے 5 سے 7 منٹ ڈھک کر رکھنے کے بعد اس میں میٹھا سوڈا ڈال کر اچھے سے مکس کریں

۔ اب درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں اور چمچ کی مدد سے اس میں پکوڑے کا بیٹر ڈالتے جائیں، کوشش کیجیئے گا کہ سارے پکوڑے تقریباً ایک جیسی شکل کے بنیں۔ گولڈن براؤن ہونے پر انہیں ایک پلیٹ میں نکال کر رکھ دیں

پکوڑے کا پانی بنانے کیلیئے:

۔ پکوڑے کا چٹ پٹا پانی بنانے کیلیئے ایک پیالے میں 1 چمچ املی بھگو کر رکھ دیں، اور تھوڑی دیر بعد اس میں سے بیج نکال کر گودا علیحدہ کردیں

۔ اب ڈنڈے کونڈے (ہاون دستہ) میں تھوڑا سا ہرا دھنیا، پودینہ اور 4 عدد ہری مرچوں کو کاٹ کر ڈالیں اور اچھے سے پیس لیں۔ پیسنے کے بعد اسے املی کے پانی میں شامل کردیں

۔ املی پانی کو ایک بڑے پیالے میں ڈال کر اس میں تھوڑا سادہ پانی شامل کریں، اور ساتھ ہی 1 چمچ نمک، ½ چمچ (لال مرچ، چاٹ مصالحہ اور زیرہ پاؤڈر)، گول کٹی ہوئی پیاز اور دھنیا پودینے کے پتّے ڈال کر مکس کریں

پانی کے پکوڑے:

آخر میں اس چٹ پٹے پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر اس میں پکوڑے شامل کرتے جائیں، تھوڑی دیر بھیگنے کے بعد آپ کے مزیدار اور چٹخارے دار پانی کے پکوڑے تیار ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Pani Ke Pakoray By Ijaz Ansari

Pani Ke Pakoray By Ijaz Ansari - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Pani Ke Pakoray By Ijaz Ansari. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.