گھروں میں جہاں دس کام ہوتے ہیں وہیں چیزوں کی صاف صفائی بھی ایک اہم مسئلہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، جس طرح ہم گھر کی نظر آنے والی چیزیں صاف کرتے ہیں اسی طرح ڈھکی چھپی چیزیں بھی صاف کرنا بہت ضروری ہے جیسے کہ ہمارے گھروں میں موجود پانی کی ٹنکی۔ پانی کیونکہ روزمرہ زندگی میں بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے اسلیئے اسکی صفائی بھی اتنی ہی زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ آج ہم آپکو بتائیں گے ایک انتہائی آسان طریقہ کہ جس سے آپ گھر میں ہی اپنی پانی کی ٹنکی کو صاف کرسکتے ہیں۔
ٹنکی صاف کرنے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے پانی کی ٹنکی کو صاف کرنے کیلیئے ہم برش بنائیں گے، اسکے لیئے آپ کپڑے دھونے والا برش بھی لے سکتے ہیں لیکن جو بھی برش لیں وہ سخت ہونا چاہیئے تاکہ میل اچھے سے صاف ہو، اب اس کے پیچھے ٹیپ کی مدد سے ایک ڈنڈا لگا دیں جس سے ٹنکی صاف کر سکیں۔
۔ برش کے اوپر ڈنڈا لگانے کے بعد آپ نے ایک پائپ لینا ہے جو تین یا چار گز لمبا ہو، اسکے ساتھ آپکو فَنل جسے چِمنی یا کُپی بھی کہتے ہیں وہ لینی ہے اور پائپ کا سرا اس فنل میں لگا کے جوڑ دینا ہے۔ اگر آپکو فنل نہیں ملتی تو آپ بوتل کا اگلا حصہ کاٹ کر بھی لگا سکتے ہیں۔ جوڑتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ اس میں سے ہوا پاس نہ ہو۔
۔ اب آپ نے کرنا یہ ہے کہ برش کے زریعے سب سے پہلے ٹنکی کے اندر اور کونوں سے اچھی طرح میل کچیل رگڑ رگڑ کے صاف کرنی ہے، اسکے لیئے آپکو ٹنکی کو خالی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور صفائی کرتے وقت آپ نے ٹنکی کی مرکزی لائن کو بند کردینا ہے تا کہ پانی نلوں میں نہ جائے۔
۔ برش سے ٹنکی رگڑنے کے بعد جب پانی گندہ ہوجائے تب اسے بنائے ہوئے پائپ کے ذریعے کھنیچ کے نکالنا ہے اور وہ کیسے کرنا یہ ہم آپ کو بتاتے ہیں، جیسے کہ ہم نے فنل کے پیچھے پائپ لگایا تھا اس پائپ کے دوسرے سِرے پر آپ نے اپنی انگلی رکھنی ہے تاکہ وہ بند ہوجائے اب ایک بوتل میں صاف پانی لے کے فنل میں پانی ڈالنا شروع کریں اور آہستہ آہستہ پائپ س انگلی ہٹاتے جائیں تاکہ پانی پوری طرح پائپ میں بھر جائے۔
۔ جب پائپ میں پانی بھر جائے تو آپ نے آرام سے فَنل والی سائڈ سیدھی ہی ٹںکی میں ڈالنی ہے تاکہ اس میں کسی بھی طرح کا ہوا کا بُلبُلا شامل نہ ہو کیونکہ اگر زرا سی بھی ہوا اس میں بھر گئی تو پانی کِھچا نہیں جائے گا۔ فنل ٹنکی میں ڈالنے کے بعد برش سے کچرا اور میل ساتھ ساتھ رگڑتے بھی جائیں تا کہ وہ پانی کے ساتھ باہر نکل جائے۔ جب اچھا خاصا پانی نکل جائے تو برش چلانا بند کردیں اور فنل کو ٹنکی کے بلکل نیچے لے جائیں تا کہ نچلی سطح پر جو کچرا بیٹھا ہوا ہے وہ بھی نکل جائے۔
بنا پانی ضائع کئے:
اگر آپ چاہیں تو پانی ضائع کئے بنا بھی ٹنکی صاف کر سکتے ہیں، اسکے لیئے آپ کو کرنا یہ ہوگا کہ ٹنکی کو برش کی مدد سے رگڑ کر صاف کرلیں اسکے بعد پھٹکری کو چار پانچ بار اچھی طرح سے ٹنکی کے پانی میں گھوما کر ایک رات کیلیئے چھوڑ دیں اگلی صبح سارا گند ٹنکی کے نیچے بیٹھ چکا ہوگا اور اوپر کا پانی بلکل صاف ہوگا۔ اب جو فنل لگا کے پائپ بنایا تھا آپ نے، اسے اُسی طریقے سے ٹنکی کی بلکل نچلی سطح پر لے جا کر رکھ دیں۔ اس سے نیچے کا سارا گند کچرا پائپ کے ذریعے نکل جائے گا۔
آپ اس طریقے کو مزید سمجھنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔