گرمیوں میں جب ہم تھک ہار کے گھر آتے ہیں تو ایسے میں سب سے پہلے ہمیں ٹھنڈے پانی کی ضرورت ہوتی ہے پھر چاہے وہ پینے کیلیئے ہو یا پھر ہاتھ منہ کیلیئے۔ لیکن جب نَل کھولو تو اس میں سے آنے والا گرم پانی، آپ کو تازہ دم کرنے کے بجائے اور گرم کردیتا ہے۔
آپ کو گرمیوں میں اس مسئلے سے بچانے کیلیئے آج ہم آپ کے لیئے لائے ایک ایسی کمال کی ٹپ، جو سستی بھی ہے اور کام کی بھی ہے۔ آپ کو اسے لازمی ٹرائے کرنا چاہیئے
ٹنکی میں پانی ٹھنڈا رکھنے کا طریقہ:
آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر کارپٹ کے نیچے ایک فوم لگا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے وہ زمین پر چپکتا نہیں ہے اور ساتھ ہی بیٹھنے یا چلنے پر نرم محسوس ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ کچھ گھروں کی زمیں میں سیلن ہوتی ہے تو اسکے لیئے بھی کارپٹ کے نیچے اس فوم کو لگایا جاتا ہے۔
۔ آپ کو بس کرنا یہ ہے کہ مارکیٹ سے یہ فوم لا کر اسے اپنی چھت پر لگی پانی کی ٹنکی کے چاروں طرف اچھے سے لپیٹ دینا ہے، اوپری حصے پر بھی۔
۔ اگلے دن جب آپ پانی چیک کریں گے تو وہ پہلے کے مقابلے میں کافی ٹھنڈا ہوگا
۔ اور بس اس بات کا دھیان رکھنا ہے کہ فوم کا رنگ ہلکا ہو یعنی سفید، کریم یا ویڈیو میں دکھائے گئے رنگ جیسا، کیونکہ سورج کی دھوپ گہرے رنگوں کی طرف زیادہ متوجہ ہوتی ہے
۔ اس فوم کو کیسے لپیٹنا ہے اور اسکا طریقہ کار کیا ہے، یہ آپ نیچے دی گئی ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں