پنکھا صاف کرنے کا شاندار طریقہ، اب گندے سے گندا پنکھا منٹوں میں صاف وہ بھی فرش گندا ہوئے بغیر

image
اکثر دیکھا گیا ہے کہ دھول مٹی کے باعث پنکھا بہت جلدی گندا ہوجاتا ہے اور خواتین کے لیے اسکی صفائی کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن آج ہمارے بتائے گئے طریقے سے آپ کا پنکھا منٹوں میں صاف ہوجائے گا وہ بھی فرش گندا ہوئے بغیر۔

پہلا طریقہ

  • * پنکھے کی صفائی سے پہلے اس بات کا خیال رہے کہ پنکھے کا سوئچ آف ہے۔

  • * اب آپ پنکھے تک ہاتھ پہنچانے کے لئے ٹیبل ، اسٹول یا پھر سیڑھی کا استعمال کریں۔

  • * پھر ایک پرانے تکیے کا غلاف لیں جسے دوبارہ استعمال نہ کرنا ہو۔

  • *  پھر ایک کپڑے کی مدد سے سرکے اور پانی کے مکسچر کو تکیے کے غلاف میں اندر جانب چھڑکیں اور اب غلاف کو پنکھے کی پنکھڑی کے اندر کی طرف لگائیں۔

  • * اب صحیح سے دونوں ہاتھوں کی مدد سے صاف کریں اس طرح آپ کا پنکھا مکمل طور پر صاف اور چمکدار ہو جائے گا۔

دوسرا طریقہ

اس کے علاوہ آپ ویکیوم کلینر کی مدد سے بھی پنکھا صاف کر سکتے ہیں- متعدد کمپنیاں ویکیوم کلینر میں برش کی مدد سے صفائی کی سہولیات بھی مہیا کرتی ہیں-اس طریقہ کار کو اپناتے ہوئے آپ باآسانی پنکھوں کی دھول مٹی صاف کرسکتے ہیں-

برش کے ہینڈل کی لمبائی اتنی ہونی چاہیے کہ برش آسانی سے پنکھے تک پہنچ جائے تاکہ آپ پَروں کو درست طریقے سے صاف کرسکیں- ویکیو کلینر آن کرنے پر برش پنکھے کے پَروں سے تمام دھول مٹی کھینچنا شروع کردے گا- آہستہ آہستہ برش کو آگے کی جانب چلاتے جائیں-

خیال رہے کہ ویکیوم کو بالکل ہموار اور سیدھا رکھنا ہے ورنہ تمام دھول مٹی فضا میں اڑ سکتی ہے-

تیسرا طریقہ

ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ کسی کپڑے سے پنکھوں کے پَر صاف کریں- عموماً صفائی کے لیے استعمال ہونے والے دستانے ہاتھوں سے پھسل جاتے ہیں اور صرف مٹی اور کچرا نیچے گر جاتا ہے۔

لیکن اگر آپ کسی عام گھریلو کپڑے سے پنکھے کی صفائی کریں گی تو ایسا نہیں ہوگا- اس کے لیے آپ کو صرف ایک ایسا اسٹول یا گھریلو سیڑھی درکار ہوگی جو آپ کی رسائی پنکھے تک باآسانی ممکن بنائے-

اس پر کھڑے ہوکر آپ صفائی کے لیے استعمال ہونے والے کسی اسپرے کا چھڑکاؤ پنکھے کے پَروں پر کریں اور کپڑے سے صاف کرتی جائیں- جب ایک پَر صاف ہوجائے تو وہیں کھڑے پنکھے کو گھما کر دوسرے پَر کو صاف کرلیں- اس طریقہ کار کو اپناتے ہوئے آپ پورا پنکھا باآسانی صاف کرسکتی ہیں۔

 

You May Also Like :
مزید

Pankhay Ki Safai Ka Asan Tarika

Pankhay Ki Safai Ka Asan Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Pankhay Ki Safai Ka Asan Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.