فروزن پراٹھے بنانے اور فریز کرنے کا آسان طریقہ ابھی آزمائیں اور سحری کا مزہ کریں دوبالا تاکہ ہو وقت کی بھرپور بچت

image
سحری میں گرما گرم پراٹھے مل جائیں تو مزہ ہی آجاتا ہے لیکن روز روز پراٹھے بنانے میں وقت زیادہ لگ جاتا ہے تو اب فروزن پراٹھے بناکر محفوظ کرلیں اور روزانہ ایک پکا کر کھا لیں۔ بنائیں اس آسان ترکیب سے جو لگیں خستہ بھی اور مزے دار بھی۔

ترکیب:

٭ ایک کپ میدہ، نمک، چینی اور گھی کو مکس کرکے گرم پانی سے اچھی طرح آٹا گوندھ لیں اور اس کو ایک پلاسٹک سے آدھا گھنٹہ تک ڈھانپ دیں۔

٭ درمیانے سائز کے پیڑے بناکر ان کی باریک سی روٹیاں بیل لیں۔

٭ اب اس روٹی کے بیچ سے کنارے تک یعنی آدھے حصے پر چھری کی مدد سے کٹ لگائیں، اور روٹی کا ایک سرا لے کر اس کو چھوٹے چھوٹے گھیروں میں گھمائیں، جیسے کہ آپ رول بناتی ہیں، اس طرح ایک ہی سرے سے شروع کر کے دوسرے پر اختتام کریں۔

٭ اس کو دوبارہ بیلن سے بیلیں اور بڑے پراٹھے کے سائز کا بنا لیں۔

٭ بٹر پیپر یا کسی پلین پلاسٹک بیگ پر ایک ایک پراٹھا رکھتی جائیے اور فریز کرلیں۔

٭ جب بنانا ہو تو ایک ایک روٹی نکالیں اور بس گھی میں بناتی جائیں۔

پراٹھے جب بھی بنائیں گی ان کا ذائقہ بھی وہی رہے گا اور مزہ بھی کھانے میں آئے گا۔

You May Also Like :
مزید

Paratha Bana Ke Mehfooz Rakhne Ka Tarika

Paratha Bana Ke Mehfooz Rakhne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Paratha Bana Ke Mehfooz Rakhne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.