پردے دھوتے وقت خراب ہوجاتے ہیں؟ جانیئے واشنگ مشین میں پردے دھونے کا ایسا طریقہ جو آپ کی مشکل آسان کردے

image

خواتین کیلیئے نارمل گھر کے کپڑے دھونا ہی ایک مشکل کام ہے ایسے میں اگر پردے بھی دھونے پڑ جائیں تو محنت دگنی ہوجاتی ہے۔ گھر میں پردے دھونا آسان نہیں ہے ایک تو وہ بھاری ہوتے ہیں دوسرا انھیں بہت احتیاط سے دھونا پڑتا ہے اور اگر ان پر رنگز لگی ہوں تو پہلے اسے الگ کرو پھر مشین میں ڈالو۔

اسلیئے زیادہ تر خواتین پردے گھر میں دھونے کے بجائے دھوبی کو یا پھر ڈرائی کلین میں دے دیتی ہیں، جو اس کے اچھے خاصے پیسے وصول کر لیتے ہیں۔

آج ہماری ویب ڈاٹ کام کے ذریعے ہم آپ کو بتائیں گے کہ گھر میں کس طرح آپ بنا رنگ نکالے واشنگ مشین میں آسانی سے پردے دھو سکتی ہیں۔

طریقہ کار:

۔ سب سے پہلے آپ کو لکڑی کا ایک بڑا ڈنڈا لینا ہے۔

۔ اب اس ڈنڈے میں رنگ والا پردہ ڈال دیں۔

۔ واشنگ مشین میں پانی اور سرف ڈالنے کے بعد اس ڈنڈے کو مشین کے اوپر ایسے رکھیں کہ پردہ اندر چلا جائے۔

۔ ڈنڈے کا بیلنس برقرار رکھنے کیلیئے اسے رّسی یا کسی کپڑے کی مدد سے باندھ دیں، تاکہ مشین میں جب پردہ گھومے تو ڈنڈا ساتھ میں نہ گھومے۔

جیسے اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں

۔ اس طرح سے پردے دھونے سے آپ بار بار رِنگز نکالنے اور لگانے کے چکر سے بچ جائیں گی، اور آپ کی محنت اور پیسے دونوں ضائع نہیں ہونگے۔

You May Also Like :
مزید

Parde Dhone Ka Aasan Tarika

Parde Dhone Ka Aasan Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Parde Dhone Ka Aasan Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.