ماہر شیف پسندے کیسے بناتے ہیں؟ جانیئے آسان ترکیب جو بڑھائے پسندوں کا ذائقہ اور بنائے ان کو چٹخارے دار

image

کباب، پلاؤ وغیرہ تو روز ہی بن رہا ہے آج بنائیں بیف پسندے ہماری بتائی اس آسان ترکیب سے۔

پسندے بنانے کی ترکیب

• اجزاء

گائے کے پسندے۔۔۔ آدھا کلو

درمیانی پیاز۔۔۔ تین عدد

دہی۔۔۔ ایک کپ

لہسن۔۔۔ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)

ادرک۔۔۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

خشخاش۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

سفید زیرہ۔۔۔ ایک چائے کا چمچ (بھنا ہوا)

تل۔۔۔ ایک چائے کا چمچ (بھنے ہوئے)

ناریل۔۔۔ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)

تیل۔۔۔ آدھا کپ

ہلدی۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ۔۔۔ ایک چائے کا چمچ ( پسا ہوا)

• ترکیب

ایک پیالے میں پسندے، دہی، نمک، لال مرچ، پسا ہوا دھنیا اور ہلدی ملا کر ایک سے دو گھنٹے کے لئے رکھے دیں، ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری تل لیں، اب مصالحہ لگے ہوئے پسندے ڈالیں اور تھوڑی دیر بھونیں۔

پھر ایک کپ پانی ڈال کر ڈھک دیں اور آنچ دھیمی کر دیں، پسندے اس وقت تک پکائیں جب تک گل نہ جائیں۔

اب مکسر میں خشخاش، تل، پسا ناریل، اور سفید زیرہ ڈال کر مصالحہ پیس لیں۔

اس کے بعد پیسٹ کو پسندوں میں شامل کر کے ملائیں اور دم پر رکھ دیں، لیجیئے پسندے تیار ہیں گرما گرم روٹیوں کے ساتھ سرو کریں۔

You May Also Like :
مزید

Pasanday Banane Ka Tarika

Pasanday Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Pasanday Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.