چکن پسندے سحری میں دسترخوان کی زینت بنائیں سب شوق سے سحری کریں گے، تو اب سحری کا مزہ ہوگا دوبالا

image
سحری میں جھٹ پٹ پسندے بنانا چاہتی ہیں لیکن گائے کا گوشت نہیں ہے تو اب بنائیں مرغی کے گوشت سے ایسے ذائقے دار دعوتوں والے پسندے جن کو کھاتے ہی مزہ آجائے۔ تو چلیں بتاتے ہیں آپ کو جھٹ پٹ مرغی کے پسندے بنانے کی آسان ترین ریسیپی۔

ترکیب:

٭ ایک کلو بون لیس چکن کو دھو لیں اور اس میں سویا سوس، سفید سرکہ، دو چمچ بیکنگ پاؤڈر اور ایک پسی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے ڈھکن ڈھک دیں۔

٭ پتیلی میں آئل گرم کریں، پیاز بھونیں ساتھ ہی اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح دس منٹ پکائیں۔

٭ پھر اس میں چار پسے ہوئے بادام، چار پسے ہوئے کاجو اور چار ہی پسے ہوئے چنے ڈال کر پکائیں، اس میں دہی شامل کریں اور مصالحے کو اچھی طرح بھون لیں۔

٭ سوس لگی ہوئی چکن کو اب مصالحے میں شامل کرلیں اور بیس منٹ پکائیں۔ لیجئیے تیار ہیں آپ کے دعوتوں والے پسندے جو کرے آپ کی سحری کا مزہ دوبالا وہ بھی آسانی سے۔

٭ لیموں

ٹپ: ٭ چکن میں سوس وغیرہ اگر آپ رات کو ڈال کر چھوڑ دیں گی تو سحری میں یہ اور بھی جلدی بنیں گے۔

٭ پیاز کا پیسٹ بنا کر اس میں استعمال کریں تو ذائقہ بھی بھرپور آئے گا اور مصالحہ بھی اچھا بھن جائے گا۔

٭ آخر میں آپ کوئلے کا دم بھی لگاسکتی ہیں ۔

You May Also Like :
مزید

Pasande Banane Ka Tarika

Pasande Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Pasande Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.