نہانے کے پانی میں صرف چند قطرے یہ چیز ڈالیں اور۔۔ پسینے کی بو سے پریشان ہیں تو ہمارے بتائے طریقے استعمال کریں اور مہنگے پرفیوم کا خرچہ بچائیں

image

پسینے کی بو ہر انسان کے جسم کا حصہ ہے لیکن کچھ لوگ اس ناگوار بو کا خاتمہ کرنے کے لئے مہنگے پرفیومز کا سہارا لیتے ہیں جبکہ کچھ لوگ پیسے نہ ہونے کا بہانیہ دیتے ہیں۔ جبکہ سچائی تو یہ ہے کہ یہ صرف لاپروائی ہے۔ اگر لوگ چاہیں تو قدرت نے ایسے کئی سستے طریقے بھی بتائے ہیں جن سے نہ صرف آپ ناگوار بو سے جان چھڑا سکتے ہیں بلکہ قدرتی ڈیوڈرینٹ کا کام بھی لے سکتے ہیں۔

پھٹکری

نہانے سے پہلے پانی میں پھٹکری ڈال دیں۔ پھٹکری اینٹی بیکٹیریل خواص سے بھرپور ہوتی ہے اور جراثیم کو پنپنے سے روکتی ہے۔ اس کے پانی سے نہانے سے ناگوار بو نہیں پیدا ہوگی۔ اس کے علاوہ پھٹکری کو نہانے کے بعد جسم کے ان حصوں پر لگایا جاسکتا ہے جہاں سے پسینے کا زیادہ اخراج ہوتا ہے۔ تب بھی بو سے جان چھٹ جائے گی۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور بغلوں سمیت پسینے کے اخراج والے اعضاء پر لگائیں۔ تھوڑی دیر میں صاف کر کے نہا لیں۔

لیموں یا سرکہ

اس پانی سے نہا کر آپ کا جسم قدرتی طور پر مہکتا رہے گا۔ نہانے کے پانی میں چند قطرے لیموں کا رس یا سیب کا سرکہ ڈال کر ملا لیں۔ اس کے علاوہ لیووینڈر کی پتیاں۔ ٹی ٹری اور یوکلپٹس آئل کے چند قطرے بھی ڈالے جاسکتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Pasine Ki Smell Dur Karne Ka Tarika

Pasine Ki Smell Dur Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Pasine Ki Smell Dur Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.