بازار جیسا لچھے دار پراٹھا۔۔ جانئیے نرم اور خستہ پراٹھا بنانے اور اسے لمبے وقت تک محفوظ رکھنے کا طریقہ

image

بازار کے پراٹھے تو ہم سب نے ہی کبھی نہ کبھی کھائیں ہونگے خاص کر کہ پٹھان کے لچھے دار پراٹھے، اسے چائے کے ساتھ کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ لیکن یہ پراٹھے ہر کسی کو گھر میں بنانے نہیں آتے نہ ہی اسکو بنانے کا صحیح طریقہ پتا ہوتا ہے۔ آج ہم انھی خواتین کیلیئے لائے ہیں مزیدار لچھے دار پراٹھے گھر میں بنانے کا آسان طریقہ، جسے کھا کر آپ باہر بازار کے پراٹھے بھول جائیں گی۔

پراٹھا بنانے کیلیئے آپ کو جو اجزاء درکار ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

اجزاء:

۔ سفید آٹا تین کپ

۔ چینی ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی

۔ نمک ایک چائے کا چمچ

۔ گھی ایک کھانے کا چمچ بھر کے

۔ نیم گرم پانی

ایک پیالے میں سفید آٹا، نمک، چینی اور گھی ڈال کر اچھے سے ملائیں، گھی مکس ہوجائے تو نیم گرم پانی سے آٹا گوندھ لیں۔ گوندھنے کے بعد اس پر تھوڑا سا پانی لگا کر ڈھک دیں پندرہ منٹ کیلیئے۔

پراٹھا بنانے کا طریقہ:

سب سے پہلے ہاتھوں پر خشک آٹا لگا کر درمیانے سائز کا پیڑا بنالیں، اب جہاں آپ پراٹھے کو بیل رہے ہیں (تختہ یا کچن کا کاؤنٹر) اس جگہ بھی خشکی لگائیں اور پیڑے کو بیل لیں ضروری نہیں وہ پورا گول ہی ہو، پراٹھے کو موٹا نہیں بلکہ نارمل روٹی کی طرح پتلا ہی بیلنا ہے۔ بیل لینے کے بعد اس پر گھی اور خشکی لگائیں، گھی لگانے کے دو فائدے ہیں ایک تو لچھے آپس میں چپکیں گے نہیں اور دوسرا یہ کہ پراٹھا اندر تک پک جائے گا۔ اب اسے چھری کی مدد سے باریک باریک ٹکڑوں میں کاٹ کر آپس میں رول کر کے پھر سے پیڑا بنا کر دس منٹ کیلیئے رکھ دیں، یہ کس طرح کرنا ہے اسکے لیئے ہم آپ کو کچھ تصاویر بھی دکھا رہے ہیں۔

دس منٹ بعد پیڑے کو بیل لیں اور دھیان رکھئیے گا کہ روٹی باریک نہ ہو بلکہ موٹی ہو۔ توئے کو تیز آنچ پر گرم کرکے اس پر گھی ڈال کر پراٹھا ڈال دیں جب ایک سائیڈ تھوڑی سی مضبوظ ہوجائے تو چولہا کم کردیں کیونکہ تیز آنچ پر پراٹھا بنانے سے وہ اندر سے کچا رہ جاتا ہے، دونوں طرف گھی ڈال کر پراٹھے کو اچھے سے گولڈن براؤن کرکے توئے سے اتار لیں۔ مشہور اور مزیدار بازار کا لَچھے دار پراٹھا تیار ہے۔

پراٹھا بنانے اور محفوظ کرنے سے متعلق کچھ ٹپس:

۔ پراٹھے ہمیشہ گھی میں بنائیں، کیونکہ تیل میں بنانے سے وہ خستہ نہیں ہوتے۔

۔ لچھے دار پراٹھا درمیانی آنچ پر بنائیں اس سے وہ اندر تک پک جاتا ہے اور کچا نہیں رہتا۔

۔ پراٹھوں کو زیادہ عرصہ محفوظ رکھنے کیلیئے انھیں بیل کر سفید پلاسٹک کی شیٹ میں تہہ بائے تہہ علیحدہ رکھ کر فریزر میں رکھیں۔ جیسا کہ آپ نے دیکھا ہوگا بازار سے فروزن پراٹھے پلاسٹک کی شیٹس میں کس طرح پیک ہوکر آتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Pathan Hotel Jaisa Laccha Paratha

Pathan Hotel Jaisa Laccha Paratha - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Pathan Hotel Jaisa Laccha Paratha. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.