گوبھی کا پتّا پیروں پر کیوں باندھا جاتا ہے؟ جانیں پرانے زمانے کا ایسا جادوئی نسخہ جو آج بھی لوگ آزما کر فائدہ اٹھا رہے ہیں

image

جوڑوں کا درد آج کل ایک عام مرض بن گیا ہے، پہلے زمانے میں ایسا ہوتا تھا کہ صرف عمر رسیدہ لوگوں میں اس کی شکایت ہوتی تھی، لیکن اب یہ مسئلہ نوجوانوں میں بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

اس سے بچنے کے لیئے جہاں طرزِ زندگی اور خوراک کا خیال رکھنا پڑتا ہے وہیں درد میں فوری راحت کے لیئے مختلف بام، کریمز اور تیل کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جو کہ یقینی طور پر مہنگے ہی ہوتے ہیں۔

لیکن کچھ قدرتی علاج ایسے بھی ہوتے ہیں جو زمانہ قدیم سے چلتے ہوئے آرہے ہیں اور انکی اہمیت میں آج بھی کوئی کمی نہیں آئی ہے، جیسے کہ گوبھی کے پتے کو پیروں میں باندھنا۔

گوبھی کا پتّا باندھنے سے کیا ہوتا ہے؟

اگر آپ کے جوڑ میں تکلیف ہے یا مسلسل درد جاری ہے تو ایسے میں گوبھی کا پتہ لگا کر باندھنے سے تکلیف میں راحت آتی ہے اور جوڑوں کی تکلیف کم ہونے لگتی ہے۔

استعمال کا طریقہ:

۔ گوبھی کے بڑے پتوں کو صفائی سے توڑ کر پانی میں 10 منٹ تک ابال لیں

۔ ابالنے کے بعد پلیٹ میں نکال کر تھوڑا نیم گرم ہونے دیں اسکے بعد مطلوبہ جگہ پر لگا کے اوپر سے تولیہ یا پھر پلاسٹ پیپر باندھ دیں

۔ تقریباً 1 سے دیڑھ گھنٹہ بندھا رہنے دیں پھر اسے کھول دیں۔ اس عمل کو دن میں 3 سے 4 بار آزمائیں، لیکن ہر بار پتّا صاف اور الگ ہونا چاہیئے۔

You May Also Like :
مزید

Patta Gobhi Pair Pe Bandhna

Patta Gobhi Pair Pe Bandhna - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Patta Gobhi Pair Pe Bandhna. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.