مزیدار پائے کیسے بنائیں؟ شیف اسد نے بتائی کچھ ایسی ٹپس جس سے آپکے پائے کا ذائقہ دوبالا ہوجائے گا

image

پائے جہاں بکرا عید میں لوگ شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں وہیں اکثر گھروں میں یہ اتوار کے دن ناشتے کے طور پر بہت ذوق و شوق سے بنا کر کھائے جاتے ہیں۔ پائے مختلف طریقوں سے کھائے اور پکائے جاتے ہیں، کچھ لوگ شوربا پتلا رکھتے ہیں تو کچھ گاڑھا سب کی اپنی اپنی پسند ہے۔ آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں پائے بنانے کی ایسی ترکیب جس سے بنیں گے اتنے مزیدار پائے کہ جو بھی کھائے گا آپ کی تعریف کئے بنا نہیں رہ پائے گا۔ اسکے ساتھ ہی کچھ ایسی چیزیں بھی شامل کریں گے اسکا ذائقہ مزید بڑھ جائے گا۔

پائے میں درکار اجزاء:

۔ گائے کے پائے

۔ ادرک لہسن کا پیسٹ

۔ نمک حسب ذائقہ

۔ ہلدی ایک چمچ

۔ پانی (پائے اچھے سے ڈوب جائیں اتنا)

پائے کو اچھی طرح آٹا لگا کر دھونے کے بعد ایک پتیلے یا ککر میں ان تمام اجزاء کے ساتھ ڈال کر گلنے کیلیئے چھوڑ دیں۔ جب پائے گل جائیں تو اسے چولہے سے اتار کر اسکے پانی سمیت الگ سے رکھ دیں۔

پائے کا مصالحہ (گریوی) بنانے کیلیئے:

۔ سوکھا ناریل (کُھرچا ہوا) توئے پر سیخ لیں

۔ تلی ہوئی پیاز 2 عدد

۔ ایک کپ دہی

۔ کچھ کاجو اور بادام

۔ خسخس 3 چمچ توئے پر بھونی ہوئی

۔ بھونا ہوا دھنیا 3 چمچ

۔ لال مرچ پاؤڈر چار چمچ

۔ گرم مصالحہ آدھا چمچ

ان تمام چیزوں کو مکسچر گرینڈر میں ڈال کر پیس کر پیسٹ بنالیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

اب ایک دیگچی میں تیل گرم کرکے اس میں دارچینی اور تیز پتا ڈال کر پسا ہوا پیسٹ شامل کریں اور چمچ کی مدد سے ناریل بھوننے تک ہلاتے رہے، پھر لال مرچ ڈال کر پانچ منٹ تک بھونیں اتنا کہ مصالحے میں سے کچے پن کی مہک چلی جائے۔ اب دو کپ ناریل کا پانی شامل کریں اور اچھے سے چھ سے سات منٹ تک تیز آنچ پر پکنے دیں پھر کچھ ہری مرچیں، ہرا دھنیا اور پودینہ ڈالیں اور دس منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ مصالحہ تیل چھوڑ دے۔ اب اس میں پسا ہوا دھنیا، گرم مصالحہ، پائے اور اسکی یخنی ڈال دیں اور مزید دس منٹ تک پکائیں۔ آپ جتنا شوربہ چاہتی ہیں اس حساب سے اس میں پانی شامل کریں اور ڈھکن ڈھاک کر آٹھ سے دس منٹ تک پکنے دیں پھر چولہا بند کردیں۔ مزیدار پائے کھانے اور کھلانے کیلیئے بلکل تیار ہیں۔

شیف اسد کی ٹپس:

۔ پائے کو پریشر کُکر کی جگہ پتیلے میں رات بھر پکائیں، اس سے پائے کا ذائقہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

۔ بڑی الائچی تین عدد، دارچینی دو ٹکڑے، لانگ چار عدد، چھ کالی مرچ اور ایک چائے کا چمچہ کالا زیرہ، ان تمام گرم مصالحوں کو پیس کر پاؤڈر بنالیں۔ اور پائے کے اوپر ڈال کر سَرو کریں تو آپکے پائے مزیدار بنیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Paye Banane Ka Tarika By Chef Asad

Paye Banane Ka Tarika By Chef Asad - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Paye Banane Ka Tarika By Chef Asad. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.