پائے کی صفائی اب ہوگی منٹوں میں ۔۔ جانیے عید پر پائے صاف کرنے کا ایسا آسان طریقہ جو آپ کی بھی بڑی مشکل آسان کردے

image

عام دنوں میں جب ہم قصائی کی دکان سے پائے لیتے ہیں تو وہ صاف کرکے دیتا ہے اور ہم بس گھر آ کے اسے پکا لیتے ہیں۔ اصل مسئلہ تو بڑی عید میں پیش آتا ہے جب پائے صاف کروانے کی قیمت پانچ گنا بڑھ جاتی ہے اور خواتین کو خود پائے صاف کرنے پڑتے۔ اس لیئے ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جن کی مدد سے آپ گھر میں آسانی سے پائے صاف کر سکتی ہیں۔

پائے کو جلا کے صاف کرنا:

سب سے پہلے پائے کو چولہے پر جلائیں جب اس پہ لگے بال جلنا شروع ہوجائیں تو تیز چھری کی مدد سے اس کو رگڑیں یہ عمل دو بار کریں پہلی با ر کرنے سے موٹے بال جبکہ دوسری بار کرنے سے چھوٹے اور باریک بال بھی صاف ہو جائیں گے۔ جب بال اتر جائیں تو ایک بڑے پیالے میں پانی بھر کراس میں ڈال دیں اور برتن دھونے والی تار کی مدد سے صاف کریں پھر گرم پانی میں ڈال کر دھولیں۔ آپ کے پائے بلکل صاف ہوجائیں گے۔

ابال کر پائے صاف کرنا:

ایک دیگچی میں پانی اچھی طرح ابال لیں جب اس میں ابال آجائے تو اس میں پائے ڈال کے دو منٹ کیلیئے چھوڑ دیں پھر موٹے کپڑے کی مدد سے پائے کو پکڑ کر چھری سے اس کے بال نکال لیں۔ اس کے بعد چولہے پر آگ پر اسے جلائیں تاکہ باقی بچے ہوئے بال بھی نکل جائیں۔ پائے کو جلانا نہیں ہے بس ہلکہ براؤن ہونے تک سیخیں۔ ٹھنڈے ہونے کے بعد اس پر آٹا لگائیں کر گیلے ہاتھ سے رگڑیں ایسا کرنے سے سارا گند نکل جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Paye Ki Safai Ka Asan Tarika

Paye Ki Safai Ka Asan Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Paye Ki Safai Ka Asan Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.