کیل میں پھنس کے کپڑا پھٹ گیا ۔۔ جانیئے پھٹے ہوئے کپڑے کو ٹھیک کرنے کا آسان طریقہ وہ بھی بغیر سلائی مشین کی مدد کے

image

اس چیز کا تجربہ تو آپ سب نے ہی اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی کیا ہی ہوگا کہ اکثر چلتے ہوئے یا کرسی سے بیٹھ کر اٹھتے ہوئے کیل یا کسی نوکیلی چیز میں کپڑا پھنس کر پھٹ جاتا ہے۔ جس پر سلائی مشین سے ٹانکا لگانا تو آسان ہے لیکن اس کے بعد وہ اتنا برا لگتا ہے کہ صاف نظر آتا ہے کہ اس جگہ سے کپڑا پھٹا تھا۔

اسی لیئے آج ہم آپ کو بتائیں گے ایسا آسان طریقہ جس سے بنا سلائی مشین کے استعمال کے آپ پھٹے ہوئے کپڑے کو ٹھیک کرسکتے ہیں۔

طریقہ کار:

۔ سب سے پہلے اُس کپڑے کی میچنگ کا باریک والا دھاگہ لینا ہے، جو کہ بہت ضروری ہے ورنہ تُرپائی نظر آئے گی

۔ اب جہاں سے کپڑا پھٹا ہے اس جگہ پر نکلے دھاگے قینچی کی مدد سے صفائی سے کاٹ لیں، ایک بھی ایکسٹرا دھاگہ نہیں رہنا چاہیئے

۔ اب پھٹے ہوئے کپڑے کو ہلکہ سا اندر موڑ کر اوپر کی طرف سے باریک تُرپائی کرتے جائیں

۔ جب کپڑا جڑ جائے گا تو آپ خود فرق دیکھیں گے کہ سلائی مشین سے جوڑا ہوا کپڑا اور ہاتھ سے جوڑے ہوئے کپڑے میں کتنا فرق ہے

۔ طریقہ کار کو مزید اچھے سے سمجھنے کیلیئے آپ نیچے دی گئی ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں

You May Also Like :
مزید

Phate Hue Kapde Ko Rafu Kaise Karte Hain

Phate Hue Kapde Ko Rafu Kaise Karte Hain - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Phate Hue Kapde Ko Rafu Kaise Karte Hain. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.