سحری میں آپ بھی پھینی بناتی ہیں ۔۔ تو اب بیکری سے مہنگی پھینی خریدنے کے بجائے گھر میں خود بنائیں اور جی بھر کے کھائیں

image

رمضان آتے ہی بیکریوں پر کھجلا پھینی کے ڈھیر لگ جاتے ہیں، اور لوگ بھی شوق سے اسے خرید کر گھر لے جاتے ہیں، کیونکہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جو اسے سحری میں کھانا پسند کرتے ہیں خاص کر بزرگ یا چھوٹی عمر کے بچے۔

لیکن جس حساب سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہے ایسے میں یہ ساری چیزیں بھی اسکی لپیٹ میں آگئی ہیں اور پچھلے سال کے مقابلے کھجلا پھینی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

اسلیئے آج ہم آپ کو گھر میں ہی پھینی بنانے کی ترکیب بتانے جارہے ہیں، جس سے آپ کے اضافی پیسے بھی بچیں گے اور آپ اپنی مرضی کے مطابق جتنی چاہیئں اتنی بنا کے کھا اور کھلا سکتی ہیں۔

پھینی بنانے کیلیئے درکار اجزاء:

۔ گھی آدھا کلو

۔ میدہ آدھا کلو

۔ پانی ایک کپ یا حسبِ ضرورت

۔ تیل فرائی کرنے کے لئے

پھینی بنانے کی ترکیب:

گھی کو فرائی پین میں دس منٹ گرم کریں۔ پھر ایک گھنٹہ اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں تاکہ مکھن تیار ہوجائے، ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں 2 چمچ کارن فلور شامل کر کے مکس کرلیں (نوٹ: اگر مکھن سخت ہوجائے تو تھوڑا تیل ڈال کر مکھن کو نرم کر لیں)۔

ڈو بنانے کے لئے میدے میں ایک کپ پانی ڈال کر ڈو گوندھ لیں۔ پانی کم یا زیادہ استعمال کیا جاسکتا ہے، بس ڈو کو نرم ہونا چاہیے۔ ڈو کو ہاتھوں کی مدد سے گولائی میں ڈونٹ کی شکل دیں پھر اس پر مکھن لگائیں اور بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

پھر اسے ہاتھوں سےگولائی میں کھینچتے چلے جائیں، ایک بار کرنے کے بعد اس پر گھی لگا کے 10 منٹ چھوڑ دیں اور اسکے بعد موڑ کر دوبارہ یہی کریں۔ طریقہ کار اوپر ویڈیو میں دیا ہوا ہے۔ آخر میں کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں پھینی ڈال کر فرائی کرلیں۔ لیجیے پھینی گرما گرم دودھ میں کھانے کے لیے تیار ہے۔

You May Also Like :
مزید

Pheni Recipe At Home

Pheni Recipe At Home - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Pheni Recipe At Home. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.