کپڑے سینے والی سلائی مشین تو ہر گھر میں ہی موجود ہوتی ہے جس سے صرف کپڑے سلائی کئے جاسکتے ہیں لیکن اب آپ کو بازار میں تیرہ ہزار سے پندرہ ہزار روپے میں ایک ایسی شاندار اور ملٹی ورک کرنے والی مشین مل جائے گی جس سے کپڑوں پر اوورلاک، تین مختلف قسم کی کڑھائی، پائنچوں پر نقش و نگار اور دوپٹے پر پیکو بھی ہوسکتی ہے۔
اس مشین سے آپ بیک وقت چار سے پانچ دھاگے لگا کر ملٹی کلر میں سلائی کرسکتے ہیں۔ اگر آپ اُون کا دھاگہ استعمال کرتے ہوئے تکیوں، کور یا چادروں پر
کشیدہ کاری
کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی بآسانی ہوسکتی ہے۔ اس مشین کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو آپ ایک دن میں ہر وقت استعمال نہیں کرسکتے بلکہ کچھ گھنٹوں کا مقررہ وقت ہوتا ہے جس میں استعمال کرنی ہوتی ہے کیونکہ زیادہ چلنے سے یہ جلدی خراب بھی ہو جاتی ہے۔
اس ڈبل مشین کو خریدنے کے لئے آپ صدر یا سلائی مشین کی مارکیٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں جہاں آپ کو مکمل معلومات کے ساتھ بہترین مشین مل سکتی ہے۔ یہ مشین صرف ہلکے کپڑوں پر کڑھائی کرسکتی ہے کسی بھی فوم کے گدے یا تکیے کو نہیں سی سکتی۔
یہ ایک بہترین الیکٹرک مشین ہے جس میں آپ کلا بتو جیسے ریشمی دھاگے کو بھی آسانی سے سی سکتی ہیں۔ اگر گلوں کی ترپائی کرنی ہو تو اس میں ایک الگ سے پریسر فوٹر ہوتا ہے جس کی مدد سے یہ کام بھی بخوبی ہوجاتا ہے