دن کا آغاز طاقتور اور اچھے ناشتے سے ہو تو دن بھر توانائی رہتی ہے اور دیگر کام کرنے میں جلدی تھکن نہیں ہوتی اور اکثر لوگ اس کے لئے ناشتے میں پراٹھا ضرور کھاتے ہیں۔ اب ہر روز خواتین کو پراٹھا بنانا مشکل ہی لگتا ہے کیونکہ آٹا گوندھ کر رکھنا پڑتا اور کبھی نہ گوندھا ہوا ہو تو صبح اٹھ کر آٹا بھی گوندھنا پڑتا ہے۔
آج ہم بتا رہے ہیں آپ کے لئے ایسا پراٹھا بنانے کا طریقہ جس کے لئے آپ کو آٹا ہی گوندھنا نہیں پڑے گا اور پراٹھا بھی بنے گا ایسا زبردست جو کھائے وہ کھاتا ہی رہ جائے گا۔
ترکیب:
• ایک بڑے پیالے میں آدھا کپ آٹا، دو چمچ میدہ، ایک چمچ کارن فلور، ایک کپ دودھ، ایک انڈہ، کٹا ہوا ہرادھنیا، چٹکی بھر لال مرچیں، پسا ہوا دھنیا، ہلدی، کالی مرچیں ڈال کر مکس کریں۔
• توے پر آئل ڈال کر مکس کریں اور چمچ کی مدد سے بنایا گیا سارا مکسچر ڈال کر پھیلائیں اور دو سے تین منٹ تک ایک طرف سے پکائیں پھر پلٹ کر دوسری طرف سے پکائیں۔
• لیجئیے وٹامن سے بھرپور مزیدار پراٹھا تیار ہے اس کے بعد آپ کو الگ سے نہ انڈہ فرائی کرنا پڑے گا اور نہ آٹا گوندھنے کی فکر۔
روز بنائیں بچوں کو بھی کھلائیں بڑوں کو بھی اور خود بھی اس کے ذائقے سے ناشتے میں رنگ بھریں۔