خواتین کو پونچھا بیٹھ کر کیوں لگانا چاہیئے؟ جانئیے 5 اہم فائدے

image

گھر کی جھاڑو لگانے اور صاف صفائی کے بعد آپ بھی یقیناً پونچھا لگاتی ہوں گی اور پونچھا لگاتے وقت خواتین کو گھر کے بڑوں کی جانب سے اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ پونچھا بیٹھ کر لگائیں، آرام اور اطمینان کے ساتھ لگائیں، کیا آپ نے بھی یہ جملا سنا ہے؟ اگر ہاں تو کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کا مقصد کیا ہے؟ کیوں کہا جاتا ہے؟

وجہ:

خواتین کو بیٹھ کر پونچھا لگانے کے لئے اس وجہ سے کہا جاتا ہے کیونکہ اس کے کئی فوائد ہیں جو کہ یہ ہیں:

٭ عورتیں اپنے وزن سے متعلق بہت زیادہ احتیاط کرتی ہیں کہ کہیں ان کا وزن نہ بڑھ جائے اور بڑھا ہوا وزن یقیناً اپنے ساتھ ہزاروں مسائل لے کر آتے ہیں۔ اس وجہ سے خواتین کو کہا جاتا ہے کہ وہ پونچھا بیٹھ کر لگائیں، اس طرح سے ان کی کمر کی بھی ورزش ہوگی اور ساتھ ہی پیٹ کی بھی جس سے پیٹ میں موجود چربی بھی پگھلتی ہے اور وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔

٭ ٹانگوں کے درد میں بھی خواتین کو پونچھا لگانے سے بڑا فائدہ ملتا ہے اس سے ٹانگوں کے پٹھے مضبوط اور رگیں کھنچتی ہیں، جس کی وجہ سے ٹانگوں کے درد سے آرام ملتا ہے۔

٭ خواتین کا دل مردوں سے زیادہ کمزور ہوتا ہے اور یہ حقیقت بھی ہے۔ پونچھا جب جھک کر لگایا جاتا ہے تو اس دوران آپ کے گھٹنے دل کے قریب ہوتے ہیں اور ٹانگیں مضبوطی سے کام کر رہی ہوتی ہیں، یوں دل سے قریبی تمام رگیں آپس میں کھلتی ہیں اور دل کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہیں۔

٭ خواتین میں شک کرنے کی عادت مردوں کے مقابلے زیادہ تو نہیں ہوتی مگر اگر وقت پر کنٹرول نہ کی جائے تو اس سے ان کے ذہنی توازن پر برا اثرا پڑتا ہے۔ اور دوائیوں سے بہتر ہے کہ آپ پونچھا بیٹھ کر لگائیں اس سے آپ کے دماغ کے نچلے حصے میں موجود بافتوں میں خون کی رسائی آسان ہو جاتی ہے اور یوں انزائٹی یا ڈپریشن بھی کم کی جاسکتی ہے۔

٭ ماہواری کے دوران نچلے جسم کی رگیں جن خواتین کی سُن ہو جاتی ہیں ان کے لئے یہ طریقہ سب سے مناسب ہے کیونکہ ایسے بیٹھنے سے نچلے جسم میں موجود ہڈیاں بھی حرکت میں آتی ہیں اور خون کی روانی بھی بہتر رہتی ہے۔

پونچھا لگانے کا صحیح طریقہ:

پونچھا لگانے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ:

٭ ایک بالٹی میں پانی لیں، اس میں دو چمچ سوڈا، ایک چمچ سرکہ اور ایک چمچ سرف ڈال کر مسک کریں، اس پانی سے پورے گھر میں پونچھا لگائیں۔ یوں گھر بھی جلدی صاف ہو جائے گا اور زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑے گی۔

You May Also Like :
مزید

Pocha Lagane Ke Fayde

Pocha Lagane Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Pocha Lagane Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.