12 گھنٹے اے سی چلائیں، 3 ہزار روپے میں ۔۔ اب جہاں چاہیں اپنا اے سی ساتھ لے جائیں، جانیں یہ سستا اے سی کس جگہ سے مل سکتا ہے؟

image

گرمی میں اے سی ہر کسی کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔ جہاں گرمی، حبس اور دھوپ سے لوگ پریشان ہیں وہیں اے سی کی ٹھنڈک میں ایک سکون کا سانس آتا ہے۔ اے سی کا خرچہ یقیناً زیادہ ہے لیکن اگر آپ کو ایسا اے سی مل جائے جس سے بجلی کا بل کم سے کم آئے تو یہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ ہم اے سی کو ایک دیوار میں فکس کر لیتے ہیں۔ اور پھر جب ہم گھر میں ہوتے ہیں اسی وقت اے سی کی ہوا کا استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن اب مارکیٹ میں پورٹیبل اے سی آگیا ہے۔ جسے ایک جگہ سے دوسری جگہ آرام سے لے جایا جا سکتا ہے۔

کراچی کی مشہور جیکسن مارکیٹ میں باہر سے آنے والا الیکٹرانک کا مہنگا سامان چند ہزار روپے میں بآسانی مل جاتا ہے جن کی کوالٹی بھی بہتر ہوتی ہے۔ اس مارکیٹ میں ونڈو اے سی سے لے کر پورٹیبل اے سی بھی موجود ہیں جنھیں گھر کے کسی بھی حصے میں رکھا جاسکتا ہے۔ اور نیچے پہیے موجود ہوتے ہیں جن کی مدد سے انہیں کسی دوسری جگہ بھی بآسانی لے جایا جا سکتا ہے۔

ڈیڑھ ٹن کا پورٹیبل اے سی آپ کو 42 ہزار روپے میں بآسانی مل جاتا ہے۔ ان کو سولر پر چلانے کے لئے کنورٹر سسٹم لینا پڑتا ہے جو یہیں سے مل جاتا ہے لیکن یہ آپ کی اپنی مرضی ہے کہ سولر پر چلانا چاہتے ہیں یا انورٹر پر۔ دکان داروں کے مطابق معیاری اے سی کے مقابلے میں امپورٹڈ اور سستے اے سی لینا ایک بہتر فیصلہ ہے جو استعمال شدہ تو ہوتے ہیں مگر پائیدار بھی ہوتے ہیں اور بجلی کا بل بھی کم آتا ہے۔ ان کے استعمال سے بجلی کے بل میں 3 ہزار سے زیادہ اضافہ نہیں ہوتا بشرطیکہ دھیان سے استعمال کیا جائے۔ پورے دن اے سی چلانے سے گریز کریں کیونکہ احتیاط افسوس سے بہتر ہے۔

کراچی کی جیکسن مارکیٹ میں آپ کو جگہ جگہ دکانیں نظر آئیں گی جہاں اے سی اور دیگر الیکٹرانک کا سامان دستیاب ہے۔ اے سی خریدتے وقت دکاندار سے ہر چیز کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں تاکہ اگر کبھی سروس کروانی پڑے تو آپ کو اس سے متعلق بنیادی معلومات ہو۔

اس پورٹیبل اے سی میں روایتی اے سی کی طرح ایک اور خاص آپشن موجود ہے وہ یہ کہ یہ گرمی میں کولنگ کرتا ہے اور سردی میں ہیٹر کی طرح کام کرتا ہے۔ یہ تقریباً 3 ایمپیئر کا ہوتا ہے جس سے بجلی کے بل میں واضح فرق پتہ چلتا ہے۔ اس کی سروس بھی آپ خود سے کر سکتے ہیں۔ اس کے فلٹر کو نکال کر صاف کریں، گیس ان میں موجود ہوتی ہے لیکن اگر بالکل ختم ہو جائے تو اپ گیس بھروا سکتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Portable Ac Aur Bijli Ka Kam Bill

Portable Ac Aur Bijli Ka Kam Bill - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Portable Ac Aur Bijli Ka Kam Bill. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.