پریشر کُکر استعمال کرتے وقت کیا کرنا چاہیئے اور کیا نہیں؟ کُکر میں کھانا بناتے وقت ان باتوں کا دھیان رکھیں

image

بہت سے گھرانوں میں پریشر کُکر کھانا پکانے کیلیئے استعمال ہوتا ہے اور وہ تمام لوگ جو مستقل بنیادوں پر کھانا پکاتے ہیں اس حقیقت سے اتفاق کریں گے کہ پریشر ککر نہ صرف وقت بچاتا ہے بلکہ یہ غذائیت اور ذائقہ کو بھی برقرار رکھتا ہے۔ پریشر کُکر تندور یا چولہے کے مقابلے میں 70 فیصد تیزی سے کھانا تیار کرتا ہے۔ آج ہم آپکو بتائیں گے ککر استعمال کرتے وقت کن باتوں کا اھیان رکھنا لازمی ہے کیونکہ جہاں اسکے فائدے وہیں کچھ نقصانات بھی ہیں۔

کُکر استعمال کرتے وقت کیا کریں:

ہدایت نامہ پڑھیں:

پریشر ککر استعمال کرنے سے پہلے ہدایت نامہ پڑھنا سب سے اہم ہے۔ کیونکہ ہر پریشر ککر مختلف ہوتا ہے اور اس کی اپنی ہدایات کا سیٹ ہوتا ہے جس پر آپ کو عمل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہر استعمال سے پہلے کُکر کو چیک کریں:

ہر استعمال سے پہلے ڈھکن چیک کریں کہ کہیں اس میں دراریں تو نہیں ہیں اور یقینی بنائیں کہ وینٹ کھلے اور صاف ہیں۔ یہ بھی چیک کریں کہ ڈھکن ٹھیک سے بند ہے اور اس بات کا جائزہ بھی لیں کہ ہینڈل پر پلاسٹک کا احاطہ ٹوٹا یا ڈھیلا تو نہیں ہے، کیونکہ ہینڈل کے دھاتی حصے کو پکڑنے سے آپ کے ہاتھ جل سکتے ہیں۔

ٹپس:

پانی کی مناسب مقدار: پریشر ککر کے طریقہ کار کے مطابق، جب بھی اسے استعمال کریں تو اس میں پانی کی مناسب مقدار ضرور چیک کریں۔ کیونکہ اسے بھاپ اور دباؤ بنانے کے لیے کافی پانی کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کافی مقدار میں پانی شامل کریں تاکہ کھانا یکساں اور بروقت پک جائے۔ پانی کی بھاپ کھانے کو جلد پکانے میں مدد کرتی ہے۔

کُکر استعمال کرتے وقت کیا نہ کریں:

کھانا پکاتے وقت پریشر کُکر ہرگز مت کھولیں:

ایک بار ککر میں کھانا چڑھانے کے بعد آپ کو اسے کھولنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ اگر آپ کو کھانا پکانے کے دوران کھولنے کی ضرورت ہو تو پہلے پریشر چھوڑ دیں۔ کُکر کو ضرورت سے زیادہ نہ بھریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اسے دو تہائی سے زیادہ نہ بھریں، کیونکہ کھانا پکنے میں جگہ لیتا ہے۔ ککر کا صرف آدھا حصہ بھریں۔ اس سےآپ محفوظ طریقے سے کھانا پکا سکیں گی۔

دباؤ کو محفوظ طریقے سے چھوڑیں:

جب دباؤ کو جاری کرنے کی بات آتی ہے تو دی گئی ہدایت پر عمل کریں۔ آپ کے پاس دو اختیارات ہیں، پریشر چھوڑنے کا سب سے محفوظ اور قدرتی انداز یہ ہے کہ ککر کو گرمی سے ہٹایا جائے اور آہستہ آہستہ اسے تمام دباؤ چھوڑنے دیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ککر کو ٹھنڈے نل کے پانی کے نیچے چلائیں، اور آپ چمچ یا چھری کا استعمال کرتے ہوئے سیٹی کو بھی اٹھا سکتے ہیں اور دباؤ چھوڑ سکتے ہیں۔ پر ایسا کرتے وقت اپنے ہاتھوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں کیونکہ بھاپ آپ کے ہاتھوں کو جلا سکتی ہے۔

گاڑھا کرنے والی اشیاء شامل نہ کریں:

پریشر ککر برتن کے اندر موجود پانی سے نکالی گئی بھاپ سے کام کرتا ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ ککر میں کھانا پکاتے وقت اس میں کارن فلور یا کوئی بھی ایسی اشیاء جو کھانے کو گاڑھی کرتی ہو شامل نہ کریں۔

You May Also Like :
مزید

Pressure Cooker Istemal Karne Se Pehle Ehtiyat

Pressure Cooker Istemal Karne Se Pehle Ehtiyat - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Pressure Cooker Istemal Karne Se Pehle Ehtiyat. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.