پریشر ککر کا ڈھکن کھولتے ہوئے چہرہ دور رکھیں ورنہ۔۔ کون سا پریشر ککر کھانا بنانے کے لیے زیادہ بہتر ہے اور اس کو استعمال کرتے خواتین کن باتوں کا خیال رکھیں؟

image

کھانا بنانے کے لیے پریشر ککر کا استعمال زیادہ تر گھروں میں ہوتا ہے اور خواتین جلدی جلدی کھانا بنانے کے چکر میں ککر کو استعمال کرلیتی ہیں۔ لیکن اس کا استعمال جتنا فائدے مند ہے اتنا ہی نقصان دہ بھی ہے۔ ککر میں کھانا بناتے وقت آپ کو احتیاط بھی لازمی کرنی چاہئیے ورنہ چہرہ یا ہاتھ بھی جل جاتا ہے۔ اکثر خواتین پریشر ککر کا ڈھکن کھولتے وقت چہرہ قریب رکھتی ہیں جو کہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

جوں ہی ککر کا ڈھکن کھلتا ہے ساری بھاپ چہرے پر لگتی ہے جس سے جلد پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ کبھی کبھار ککر کی سیٹی جلدی سے کھولنے کے چکر میں ہم اس کو ہاتھ سے ہی ہٹا دیتے ہیں یہ نہ صرف انگلی جلانے کا سبب بنتا ہے بلکہ زیادہ جلنے کی صورت میں انگلیوں کی اندرونی جلد کے ٹشوز بھی پھٹ سکتے ہیں۔ اکثر خواتین سوال کرتی ہیں کہ پریشر کُکر کی سیٹی کیوں بجتی ہے؟ اس بات کا جواب خواتین تو ضرور جاننا چاہتی ہوں گی؟ دراصل کٗکر کی سیٹی اس لئے نہیں بجتی کہ کھانا بن گیا ہے۔ یہ سیٹی اس لئے ہوتی ہے کیونکہ کُکر میں لیکیوئیڈ اور گیس آپس میں ایک ساتھ ایک خاص مالیکولر کثافت کے تحت کام کر رہے ہوتے ہیں اور جوں ہی ان کے مالیکولز کی رگڑ ختم ہونے لگتی ہے، ککر کی سیٹی بج پڑتی ہے۔ کچھ خواتین تو اس میں دال بھی جلدی گلا لیتی ہیں ۔ مگر اس کا سب سے بڑا نقصان اس وقت ہوتا ہے جبکہ ککر پھٹ جاتا ہے۔ ایک ایسی ہی خاتون کی کہانی ہم آپ کو بتا رہے ہیں جن کے مطابق: '' میں نے نیا ککر خریدا، 2 ماہ وہ بالکل صحیح چلا اس کی ربڑ بھی خراب نہیں ہوئی، لیکن ایک دن اچانک وہ پھٹ گیا، وہ تو شکر ہوا کہ میں پاس کھڑی ہوئی نہیں تھی، مگر ایک ماہ کے بعد میری بھابھی کچن میں کام کر رہی تھیں اور ایک دم ککر پھٹ گیا، جس سے ان کی کمر جل گئی۔ اس دن میرے اوسان خطا ہوگئے اور ککر کو استعمال نہ کرنے کی ٹھان لی۔ اب میرا کھانا دیر سے بنتا ہے لیکن میں ککر کا استعمال نہیں کرتی ہوں۔ '' اگر آپ بھی ایسے خوفناک حادثات سے بچنا چاہتے ہیں تو جانیئے کیسے پریشر ککر کو پھٹنے سے روکا جاسکتا ہے۔ طریقہ: ٭ پریشر ککر میں کھانا پکانے سے قبل اس کی ربڑ میں آپ کوئی بھی آئل لگا لیں تاکہ وہ آسانی سے بند ہو جائے اور گیس کے دباؤ کی وجہ سے نہ پھٹے۔ ٭ ککر کو اچھی طرح بند کریں کہ جب اس میں آپ کھانا پکائیں اور وہ گلنے پر آئے تو وہ پھٹے نہ۔ ٭ ککر میں اتنا کھانا نہ ڈال دیں کہ وہ اوپر منہ تک آئے، بلکہ ایک تہائی حصہ کم کھانا ڈالئے۔ ٭ ککر میں کھانا چڑھانے کے بعد کبھی اس کے قریب نہ کھڑے ہوں۔ اور جوں ہی سیٹی بجنے لگے چولہے کی آنچ ہلکی کردیں یا بند کردیں۔ ٭ ککر میں پانی کم رکھیں، اس سے پھٹنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ جب ککر میں کھانا بن رہا ہوتا ہے تو ابلنے کے باعث ڈھکنے سے باہر آجاتا ہے جس سے کُکر اور چولہا دونوں گندے ہوجاتے ہیں- اور ابلنے والا کھانا جلنے کے باعث اس میں جلنے کی بو آجاتی ہے جو سارے کھانے کا ذائقہ تبدیل کردیتی ہے۔ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ اس مسئلے کو آُپ سیکنڈوں میں حل کرسکتی ہیں۔ جب پریشر کُکر یا کسی بھی پتیلی میں ڈھکن ڈھک کر کھانا بنائیں تو اس کے ڈھکن میں لگے ربڑ کے سائیڈ میں تیل لگا دیں۔ ربڑ نہ ہو تو ڈھکن میں لگا دیں۔ یا اگر کھانا بناتے وقت ڈھکن کا استعمال نہ کریں اور ابلنے کا ڈر ہو تو لکڑی کا چمچ پتیلی کے اوپر رکھ دیں۔ اس طریقے سے پتیلی میں بننے والا کھانا ابل کے باہر نہیں آئے گا۔ پھر نہ پتیلی گندی ہوگی اور نہ ہی چولہا گندا ہوگا۔ پریشر ککر کیسے بنایا جاتا ہے؟ پریشر ککر دراصل المونیم کے بنائے جاتے ہیں۔ سب سے پہلے المونیم فلنگ کی جاتی ہے اس کو پلین کیا جاتا ہے جیسے اس کا پیندہ بالکل پلین ہوتا ہے اس کے بعد اس کی گولائی میں کٹنگ بلیڈ مشین سے کٹنگ کی جاتی ہے اور پھر اس کے بعد پگھلی ہوئی المونیم سے اس کا بوائلنگ اور گرلنگ ٹیمپریچر چیک کیا جاتا ہے ۔ پھر الونیم کی سلیپ بنتی ہیں جوکہ کسی بھی پریشر ککر کی چار دیواری کو بنانے میں مدد دیتی ہیں۔ جس کا ٹیمریچر پیندے کے سائز اور بوائلنگ پوانٹ کے لحاظ سے بنایا جاتا ہے۔ جس کے لئے سلیپ کو پہلے 270 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کیا جاتا ہے پھر 220 کے ٹیمپریچر پر اس کی رولنگ کردی جاتی ہے۔ اس کے بعد پریشر ککر کا سائز رکھا جاتا ہے یعنی درمیانہ رکھنا ہے یا پھر بڑا رکھنا ہے، پھر اس کی کٹننگ کی جاتی ہے اس دوران پریشر ککر کی کوالٹی بھی جانچتے ہیں کہ کس طرح کا ہوگا موٹا بھاری ککر ہوگا یا درمیانے سائز کا اور اس کے بعد ویلڈنگ کی جاتی ہے۔ اس سب کے بعد رولر میں پریشر ککر کو سوفٹ امیج دی جاتی ہے جس سے وہ نرم و ملائم لگتا ہے۔ اور نیچے کے پیندے کی پلیٹ کو برابر کیا جاتا ہے۔ اس طرح سے کوئی بھی پریشر ککر بنایا جاتا ہے۔ پاکستان میں میجسٹک شیف نامی کمپنی پچھلے 70 سالوں سے پریشر ککر بنا رہی ہے اور یہ ایک مشہور برانڈ بن چکا ہے جو صرف ملکی ہی نہیں بلکہ غیر ملکوں میں بھی اپنے بنائے گئے پریشر ککر کی فروخت کرتی ہے۔ ٹفن نما یہ پریشر ککر کتنا فائدے مند ہے؟ ٹفن نما یہ الیکٹرک ککر کھانا بنانے میں بہت مفید ہے۔ یہ ککر سے زیادہ جلدی اور بحفاظت کھانا تیار کر دیتا ہے۔ اس ٹفن نما چولہے کے آگے والے حصے پر لگے بٹن دبا کر ٹائمنگ سیٹ کر دیں تو تقریباََ 5 منٹ میں لذیز کھانا آپ کیلئے تیار ہو کر آپ کے سامنے ہو گا۔ کونسا ککر زیادہ فائدے مند ہے؟ سادے پریشر ککر کی کبھی ربڑ خراب ہوتی ہے تو کبھی وہ پھٹ جاتا ہے لیکن الیکٹرک ککر میں یہ ڈر نہیں ہوتا کہ وہ پھٹ ہو جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Pressure Cooker Konsa Use Karein

Pressure Cooker Konsa Use Karein - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Pressure Cooker Konsa Use Karein. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.