کیا آپ کو بھی پریشر کُکر میں کھانا بنانے میں یہ مشکل پیش آتی ہے؟ تو آئیے ہم آپ کو حل بتاتے ہیں

image
اکثر خواتین پریشر کُکر میں کھانا بناتی ہیں کیونکہ اس میں گوشت، دال وغیرہ جلدی گل جاتی ہے- لیکن جب اس میں کھانا بن رہا ہوتا ہے تو ابلنے کے باعث ڈھکنے سے باہر آجاتا ہے جس سے کُکر اور چولہا دونوں گندے ہوجاتے ہیں- اور ابلنے والا کھانا جلنے کے باعث اس میں جلنے کی بو آجاتی ہے جو سارے کھانے کا ذائقہ تبدیل کردیتی ہے۔ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ اس مسئلے کو آُپ سیکنڈوں میں حل کرسکتی ہیں۔

جب پریشر کُکر یا کسی بھی پتیلی میں ڈھکن ڈھک کر کھانا بنائیں تو اس کے ڈھکن میں لگے ربڑ کے سائیڈ میں تیل لگا دیں۔ ربڑ نہ ہو تو ڈھکن میں لگا دیں۔

یا اگر کھانا بناتے وقت ڈھکن کا استعمال نہ کریں اور ابلنے کا ڈر ہو تو لکڑی کا چمچ پتیلی کے اوپر رکھ دیں جیسے تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

اس طریقے سے پتیلی میں بننے والا کھانا ابل کے باہر نہیں آئے گا۔

پھر نہ پتیلی گندی ہوگی اور نہ ہی چولہا گندا ہوگا۔
You May Also Like :
مزید

Pressure Cooker Me Khana Banane Ka Tarika

Pressure Cooker Me Khana Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Pressure Cooker Me Khana Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.