ایک بار پھر پریشر کُکر پھٹ گیا ۔۔ جانیئے پریشر ککر کو پھٹنے سے کیسے بچایا جاسکتا ہے؟

image

پریشر ککر ہر کچن میں اب پایا جاتا ہے اور اس میں مزے مزے کے کھانے بنا کر کھائے جاتے ہیں اور اب تو حال ہی میں عید گزری ہے تو سب نے ککر کا بہت استعمال کیا ہوگا، کہیں کلیجی گلائی گئی ہوگی تو کہیں نمک والا گوشت بنانے کے لئے گوشت کو گلایا ہوگا۔ کچھ خواتین تو اس میں دال بھی جلدی گلا لیتی ہیں ۔ مگر اس کا سب سے بڑا نقصان اس وقت ہوتا ہے جبکہ ککر پھٹ جاتا ہے۔

ایک ایسی ہی خاتون کی کہانی ہم آپ کو بتا رہے ہیں جن کے مطابق: '' میں نے نیا ککر خریدا، 2 ماہ وہ بالکل صحیح چلا اس کی ربڑ بھی خراب نہیں ہوئی، لیکن ایک دن اچانک وہ پھٹ گیا، وہ تو شکر ہوا کہ میں پاس کھڑی ہوئی نہیں تھی، مگر ایک ماہ کے بعد میری بھابھی کچن میں کام کر رہی تھیں اور ایک دم ککر پھٹ گیا، جس سے ان کی کمر جل گئی۔ اس دن میرے اوسان خطا ہوگئے اور ککر کو استعمال نہ کرنے کی ٹھان لی۔ اب میرا کھانا دیر سے بنتا ہے لیکن میں ککر کا استعمال نہیں کرتی ہوں۔ ''

اگر آپ بھی ایسے خوفناک حادثات سے بچنا چاہتے ہیں تو جانیئے کیسے پریشر ککر کو پھٹنے سے روکا جاسکتا ہے۔

طریقہ:

٭ پریشر ککر میں کھانا پکانے سے قبل اس کی ربڑ میں آپ کوئی بھی آئل لگا لیں تاکہ وہ آسانی سے بند ہو جائے اور گیس کے دباؤ کی وجہ سے نہ پھٹے۔

٭ ککر کو اچھی طرح بند کریں کہ جب اس میں آپ کھانا پکائیں اور وہ گلنے پر آئے تو وہ پھٹے نہ۔

٭ ککر میں اتنا کھانا نہ ڈال دیں کہ وہ اوپر منہ تک آئے، بلکہ ایک تہائی حصہ کم کھانا ڈالئے۔

٭ ککر میں کھانا چڑھانے کے بعد کبھی اس کے قریب نہ کھڑے ہوں۔ اور جوں ہی سیٹی بجنے لگے چولہے کی آنچ ہلکی کردیں یا بند کردیں۔

٭ ککر میں پانی کم رکھیں، اس سے پھٹنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Pressure Cooker Phatne Se Bachane Ka Tarika

Pressure Cooker Phatne Se Bachane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Pressure Cooker Phatne Se Bachane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.