چاول ابالتے وقت اس میں چمچ ہر گز نہ چلائیں کیونکہ ۔۔ مشہور شیف کے بتائے ہوئے کھانا بنانے کے وہ پروفیشنل طریقے جو خواتین کو ذائقہ دار کھانا پکانے میں مدد دیتے ہیں

image

خواتین کھانا بنانے کے لئے پروفیشنل طریقے ڈھونڈھتی رہتی ہیں اور اسی لئے ہماری ویب کے وومن سیکشن میں ہم بھی آپ کو مختلف شیف کی بتائی گئی ذائقہ دار ٹپس بتاتے ہیں تاکہ آپ کے کھانے بھی جو کھائے وہ کھاتا رہ جائے۔ لیکن بعض اوقات کھانے بناتے وقت خواتین ایسی غلطیاں بھی کر جاتی ہیں جو انہیں خود بھی معلوم نہیں ہوتی ہیں، البتہ وہ نقصان دہ ہوتی ہیں۔ آئیے آپ کو کھانا بنانے کے پروفیشنل طریقے بتاتے ہیں:

٭ نوڈلز بناتے وقت:

نوڈلز بناتے وقت آپ ان کو ابالتی ہیں تو ساتھ میں آئل ڈالیں اور ایک چمچ لیموں کا رس ڈال کر چمچ کی مدد سے ہلاتے رہیں، اس طرح نہ تو یہ چپکتے ہیں اور نہ ہی ٹوٹتے ہیں۔

٭ نوڈلز کو ابالتے وقت ان کا پانی پھینک کر چھان لیتے ہیں جبکہ اگر اسی پانی کو آپ نوڈلز ساس بنانے میں استعمال کریں تو یہ بہت لچکدار اور گاڑھا بنتا ہے۔ جس سے کھانے کا ذائقہ اچھا ہو جاتا ہے۔

٭ چاول ابالتے وقت:

چاول ابالتے وقت اس میں بار بار چمچ نہ چلائیں، بلکہ ان کو پانی میں ڈال کر ابلنے دیجیئے اور پھر پانی سے نتھارنے کے بعد دم لگا دیجیئے، بار بار چمچ چلانے سے چاول ٹوٹ جاتا ہے اور اس میں لیس بن جاتا ہے۔

٭ گوشت:

فریزر سے نکلا ہوا گوشت فوری نہ پکائیں بلکہ ان کو ایک رات قبل نکال کر رکھیں تاکہ ان کی برف مکمل طور پر نکل جائے اور پھر مصالحہ لگا کر بنائیے، یہ زیادہ مزیدار بنے گا۔

٭ کھانا چکھ لیں:

کھانا بناتے وقت نمک کا اصل اندازہ کرنے کے لئے پکاتے وقت چکھ لیجیئے، اس طرح آپ کو کھانا بننے کے بعد نمک اوپر سے ڈالنا نہیں پڑے گا۔

٭ پین:

ٹھنڈا کھانا پین میں نہ رکھیں، اس سے وہ مزید فیٹ بڑھانے کا باعث بنتا ہے، لہٰذا پہلے پین کو گرم کریں اچھی طرح اور پھر کھانا اس میں ڈالیں تاکہ مزید فیٹ نہ بڑھے۔

You May Also Like :
مزید

Professional Khana Tips

Professional Khana Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Professional Khana Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.