فریج کا دروازہ زيادہ دیر تک کھلا نہ رکھیں پرانے فریج سے بھی پائيں نئے جیسی ٹھنڈک، صرف ان چند باتوں کا خیال کر کے فریج نیا بنائیں

image

فریج ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے جس طرح ہر گھر میں فریج کا ہونا ضروری ہے اسی طرح سے فریچ کا درست انداز میں کام کرنا بھی ضروری ہے مگر اکثر اوقات جب فریج پرانا ہونے لگتا ہے تو اس کی کولنگ میں کمی واقع ہونے لگتی ہے جس وجہ سے لوگ فریج بدلنے کے لیۓ پر تولنے لگتے ہیں تو آج ہم آپ کو کچھ ایسی ترکیبیں بتائیں گے جن کو آزما کر پرانے فریج سے بھی نۓ جیسی کولنگ حاصل کی جاتی ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ پرانے فریج کو بھی دیر تک نیا جیسا رکھ سکتے ہیں

پرانے فریج کو نئے جیسا رکھنے کے طریقے

1: فریج کا دروازہ زيادہ دیر تک کھلا نہ رکھیں

فریج کے اندر ایک خاص درجہ حرارت کے مطابق کولنگ کرنے کا انتظام ہوتا ہے مقررہ درجہ حرارت حاصل ہونے کے بعد فریج ایک خودکار نظام کے تحت اس کولنگ کو محفوظ رکھتا ہے

لیکن اگر آپ فریج کا دروازہ کھولتے ہیں تو یہ ٹھنڈک باہر کی طرف چلی جاتی ہے اور فریج کے اندر کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس کے بعد فریج کو زيادہ محنت کر کے اس کو دوبارہ ٹھنڈا کرنا پڑتا ہے

اس وجہ سے اگر فریج کو خراب ہونے سے بچانا ہے تو اس کے دروازے کو زيادہ دیر تک کھلا نہ رکھیں اور بار بار دروازہ کھولنے سے پرہیز کریں اس کے علاوہ اس بات کا بھی خاص خیال کریں کہ فریج کے دروازے پر موجود ربڑ کی سیل بھی خراب یا ڈھیلی نہ ہو

2: فریج میں اسٹیل کے برتن میں سامان نہ رکھیں

فریج کے اندر زيادہ بہتر یہ ہے کہ سامان کو اسٹیل کے برتنوں میں محفوظ نہ کیا جاۓ بلکہ اس کی جگہ شیشے یا پلاسٹک کے برتنوں میں چیزیں محفوظ کی جائیں کیون کہ اسٹیل کے برتن ٹھنڈک کو اپنے اندر کھینج لیتی ہیں اور بجلی کے زیاں کا سبب بن سکتی ہیں

3: فریج میں بہت گرم چیزیں نہ رکھیں

گرم گرم سالن یا دودھ وغیرہ فریج میں اس امید کے ساتھ رکھنا کہ ٹھنڈی ہو جائیں گی فریج کو خراب کرنے کا سبب بن سکتی ہیں اس وجہ سے کسی بھی چیز کو فریج میں محفوظ کرنے سے قبل اس کو کمرے کے درجہ حرارت کے مطابق ٹھنڈا کر لیا کریں

4: فریج میں سامان کو اس کی دیوار سے ہٹا کر رکھیں

فریج میں چیزوں کا ترتیب سے رکھنا بھی اس کی عمر کو بڑھانے کا باعث ہوتا ہے اس وجہ سے فریج میں ہمیشہ چیزوں کو ترتیب سے رکھیں یعنی سبزی کی جگہ سبزی اور انڈوں کی جگہ انڈے رکھیں اس کے علاوہ باقی چیزوں کو رکھتے ہوۓ اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کو فریج کی دیوار سے تھوڑا دور کر کے رکھیں ورنہ یہ فریج کی ٹھنڈک میں رکاوٹ کا سبب بن سکتی ہیں

5: فریج کے اندر باہر سے صفائی کا خیال رکھیں

فریج کے اندر بھی ہوا کی آمدورفت کا اور فالتو پانی کی نکاسی کا انتظام ہوتا ہے جو کہ صفائی نہ ہونے کے سبب بند ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے فریج کے کولنگ کے عمل کو متاثر کر سکتا ہے

اسی طرح فریج کے پیچھے لگی ہوئی جالیوں پر بھی اکثر دھول مٹی جمع ہو جاتی ہے جو اس کو خراب کر سکتی ہے اس وجہ سے باقاعدگی سے فریج کی صفائی کا اہتمام کریں

6 : فریج کا درجہ حرارت

اکثر افراد کا یہ ماننا ہے کہ فریج کی کولنگ زيادہ رکھنے سے فریج زيادہ بہتر کم کام کرتا ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ فریج کے نیچے والے حصے کا درحہ حرارت 4 ڈگری سنٹی گریڈ اور اوپر فریزر کا درجہ حرارت 0 ڈگری سنٹی گریڈ تک رکھنا آپ کے فریج کی زندگی کو بڑھا دیتا ہے اس کے ساتھ ساتھ بجلی کے خرج میں بھی بڑی بچت کا سبب ہو سکتا ہے

امید ہے کہ ان تدابیر کی مدد سے آپ اپنے پرانے فریج سے بھی نیا جیسا کام لے سکیں گی اور اس کو سالوں تک نیا جیسا برقرار بھی رکھ سکیں گی

You May Also Like :
مزید

Purane Fridge Ko Naya Kaise Karen

Purane Fridge Ko Naya Kaise Karen - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Purane Fridge Ko Naya Kaise Karen. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.