کیا آپکی پوری بھی کڑک ہوجاتی ہے؟ میدے میں کیا ملایا جائے جو آپکی پوری بنے نرم۔۔ اب اس ٹپ سے بنائیں بار بی کیو کے ساتھ نرم و پھولی ہوئی پوریاں گھر میں

image

عید کے بعد گھر گھر میں بار بی کیو پارٹیز زور و شور سے چل رہی ہیں جہاں ایک طرف بوٹیاں بن رہی ہوتی ہیں وہیں دوسری طرف پوریوں کی فکر بھی لاحق رہتی ہے کیونکہ زیادہ تر لوگ بار بی کیو پوریوں کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں۔ اکثر خواتین گھر میں پوریاں نہیں بناتیں اس کی ایک وجہ پوریوں کا کڑک ہوجانا اور خراب بننا ہے۔ اسلیئے آج ہم ان خواتین کیلیئے لائے ہیں کچھ ایسی تدابیریں جن پر عمل کرکے انکی پوریاں بھی نرم اور پھولی ہوئی بنیں گی۔

پوری بنانے کا طریقہ:

سب سے پہلے ایک پیالے میں دو کپ میدہ لیں اس میں آدھا چمچ نمک، دو چمچ دہی، ایک چمچ تیل اور پانی ڈال کر آرام آرام سے گوندھیں، گوندھتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ پانی تھوڑا تھوڑا کرکے شامل کریں، آٹے کو بہت زیادہ نرم نہیں کرنا جب گوندھ جائے تو اس میں ایک سے دو چمچ تیل ڈال کر تب تک گوندھیں جب تک تیل جدب نہ ہوجائے۔ پھر اسے آدھے گھنٹے کیلیئے ڈھاک کر رکھ دیں۔ اسکے بعد پوریاں بیلیں اور گرما گرم تیل میں ڈیپ فرائی کریں۔

پوری بناتے وقت کن باتوں کا دھیان رکھنا چاہیئے جس سے وہ نرم اور پھولی ہوئی بنے گی؟

۔ میدے میں دہی ڈالنے سے پوری نرم بنتی ہے۔

۔ نیم گرم پانی سے آٹا گوندھنے سے پوریاں اچھی بنتی ہیں۔

۔ نرم پوری بنانے کیلیئے ضروری ہے کہ صرف تیل کا استعمال کریں، خشک آٹا بلکل نہ لگائیں۔

۔ پوریوں کو ہرگز پتلا نہ بیلیں اس سے آپکی پوری کڑک ہوجاتی ہے اور پھولتی بھی نہیں ہے۔

You May Also Like :
مزید

Puri Banane Ka Tarika

Puri Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Puri Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.