المونیم فوائل کچن میں استعمال ہونے والی ایک عام چیز ہے جسے کھانا بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور چولہے کے برنر پر بھی لگایا جاتا ہے تاکہ وہ بار بار نہ جلے۔ المونیم فوائل کے کئی اور بھی فائدے ہیں جیسے اس کی بال بنا کر واشنگ مشین میں ڈالنے سے کپڑے بھی اچھے دُھلتے ہیں اور سرف بھی کم سے کم استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر فوائل میں چابی کو بند کرکے رکھیں تو اس پر کبھی زنگ نہیں لگتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے دروازوں اور کھڑکیوں کے ہینڈل پر المونیم فوائل کو لپیٹنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے اور ایسا کرنا کیوں ضروری ہے؟ اگر آپ گھر میں اکیلے رہنے والی خاتون ہیں اور ڈرتی ہیں گھبراہٹ محسوس کرتی ہیں کہ کہیں کوئی آ نہ جائے یا کوئی گھر میں گھس نہ جائے تو یہ ترکیب آپ کے لیے ہے۔
فائدے:
٭ دروازوں کے ہینڈل پر المونیم فوائل کو لپیٹنے سے کوئی بھی خاموشی سے گھر یا کمرے کے اندر داخل نہیں ہو پائے گا۔
٭ ہینڈل پر نہ تو زنگ لگے گا اور نہ اس کی سپرنگ خراب ہوگی۔
٭ رات کو اکیلے گھر پر ہوں یا دن بھر اکیلے رہنے والی خاتون ہیں تو آپ کے لیے چوروں اور لُٹیروں سے بچنے میں فوائل اسی طرح مدد کرسکتی ہے۔
٭ فوائل میں ہینڈل لپیٹنے سے بارش کے دنوں میں یہ مسئلہ نہیں ہوتا کہ پانی سے بھی بچت ہو جاتی ہے۔
٭ گھر سے نکلتے وقت بھی اسی طرح درازوں کو بند کرکے جائیں تاکہ کوئی گھر میں منہ نہ مار سکے۔