صابن ہر گھر کی ایک عام ضرورت ہے اور تقریباً ایک ماہ میں 6 سے 8 بڑے صابن کم و بیش ہر کسی کے گھر میں استعمال ہوتے ہیں۔ جب صابن ختم ہو نے لگتا ہے تو اس کی چھوٹی چھوٹی کرچیاں صابن دانی میں پڑی رہ جاتی ہیں جن کو یا تو اٹھا کر پھینک دیا جاتا ہے یا پھر وہ خود ہی پڑے پڑے پانی میں گھل جاتی ہیں لیکن اگر آپ صابن کو ضائع ہونے سے بچانا چاہتی ہیں تو اب جانیں ان کے استعمال کا وہ طریقہ جو آپ کو بھی خوب پسند آئے گا اور استعمال کرنے کا دل بھی چاہے گا۔
صابن کے ٹکڑوں کو جراب میں رکھ کر ایک پوٹلی بنالیں اور اس سے گھر کے خراب بیسن یا زنگ آلود چیزوں کو آسانی سے صاف کرسکتے ہیں کیونکہ جراب کا کپڑا تھوڑا موٹا ہوتا ہے اور یہ کسی چیز پر رگڑ لیا جائے تو اس سے بیسن بھی صاف ہو جاتے ہیں اور میل کچیل بھی نکل جاتا ہے۔
اگر اس موزے کو آپ واشنگ مشین میں ڈال کر چھوڑ دیں تو سرف کی بچت بھی ہوگی اور ساتھ ہی ساتھ کپڑوں کے کف اور کالر پر جمی گندگی بھی صاف ہو جاتی ہے۔ اس ٹپ کا استعمال آپ کے لیے بھی یقیناً فائدے مند ثابت ہوگا۔