کپڑوں میں کسی بھی جگہ قربانی کا خون لگ جائے تو جانیئے کیسے ان کو آسانی سے گھر میں ہی صاف کرسکتے ہیں

image

عیدِ قرباں پر مرد حضرات کے خصوصاً وہ پُرانے پُرانے کپڑے نکل کر سامنے آتے ہیں جن کا زکر سالوں سے گھر میں نہیں ہوتا، بس عید کے دن شوہر اکثر اپنی بیگمات کو کہتے ہیں، ذرا وہ پُرانا والا سوٹ تو نکال دو، گوشت کاٹنا ہے، کپڑے خراب نہ ہو جائیں۔ مگر ان پرانے کپڑوں پر بھی خون کے نشانات لگ ہی جاتے ہیں اور کچن میں کھانا بناتے وقت اکثر خواتین یا بچوں کے کپڑوں میں خون کے قطرے لگ جاتے ہیں جن کو صاف کرنا ایک بڑا اہم کام ہے۔

آئیے ٹپس اینڈ ٹرکس کی کچھ اسان ٹپس کو بھی آزمالیں، خون کے نشان یا تو مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے یا پھر داغ ہلکے پڑ جائیں گے۔

ٹپس:

٭ روئی کو سرکے میں بھگو کر فوراً خون کی جگہ پر رکھ دیں اور آہستہ آہستہ رگڑیں، اس پر نمک ڈال کر فوری رگڑیں، اس سے نشان ہلکا ہو جائے گا اور اگر خون کم لگا ہوگا تو وہ صاف ہو جائے گا۔

٭ عید پر پپیتا ہر گھر میں موجود ہوتا ہے، پپیتے پر بیکنگ سوڈا چھڑکیں اور خون کی جگہ پر رگڑیں، یہاں آپ سرکہ یا سرف بھی استعمال کرسکتی ہیں۔

٭ ایک کپ گرم پانی میں اگر فینائل کی گولیاں ڈال کر اس میں خون والے کپڑے بھگوئیں تو آدھے گھنٹے میں ہی آپ کے خون والے کپڑوں پر سے داغ ہٹنے لگیں گے، رات پھر یہ عمل کپڑوں سے نشانات کو غائب کردے گا۔۔

You May Also Like :
مزید

Qurbani Ka Khoon Kapron Mein Lag Jaye To

Qurbani Ka Khoon Kapron Mein Lag Jaye To - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Qurbani Ka Khoon Kapron Mein Lag Jaye To. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.