مچھروں اور مکھیوں کے ساتھ قربانی کے بعد آنے والی بُو کو بھی بھگائے ۔۔ جانیں لہسن کا سپرے جو کرے ایک رات میں کیڑوں کا صفایا

image

بارشوں کے بعد جہاں ہر طرف گندے پانی اور کچرے کے ڈھیر لگ جاتے ہیں وہیں مچھروں کی بھی بھرمار ہوجاتی ہے، پر صرف مچھر ہی نہیں بلکہ اور بھی نسل کے کیڑے باہر نکل آتے ہیں جو گھروں میں انسانوں اور گارڈن میں پودوں کو نقصان پہچاتے ہیں۔ مچھروں کا جسم چونکہ نرم ہوتا ہے اسلیئے لہسن کا رس انکے لیئے زہریلا ہوتا ہے۔ لہسن کی بدبو ان کا پیچھا کرتی ہے جب تک کہ وہ اسے پہچان کے بھاگ نہ جائیں۔ صرف ویمپائر ہی نہیں ہیں جو لہسن کو پسند نہیں کرتے بلکہ کیڑے بھی اسے ناپسند کرتے ہیں۔ لہسن کیڑوں کو آپ کے پودوں کو نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا اور نقصان دہ فنگس سے بچاتا ہے۔

تو کیا آپ لہسن کے ساتھ نقصان دہ کیڑوں سے لڑنے کے لیے تیار ہیں؟ تو آئیں پہلے ہم جانتے ہیں لہسن اسپرے بنانے کا طریقہ۔

٭ ایک گلاس پانی میں لہسن کے کچھ جَوئے کچل کے ڈالیں اور ابال لیں، پھر اسے اسپرے بوتل میں بھر کر کمرے، پودوں اور جہاں بھی مچھر یا کیڑے ہوں وہاں اسکا اسپرے کردیں۔ اور آپکو لہسن کی بدبو سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ تھوڑی دیر میں غائب ہوجائے گی۔

٭ ایک کھانے کے چمچ ناریل تیل میں لہسن کے چار جَوئے کچل کر ڈالیں اور اسے ایک دن کے لیئے رکھ دیں، اگلے دن لہسن چھان کر آئل الگ کرلیں پھر اس تیل میں ایک چمچ ڈش واشر اور ایک گلاس پانی شامل کرکے اسپرے بنالیں۔

اب اسپرے کریں جہاں کہیں بھی آپ کو کیڑے نظر آئیں یا جہاں مچھروں اور کیڑوں کے آنے کا اندیشہ ہو۔ لہسن کا استعمال چھوٹے اڑنے والے اور رینگنے والے کیڑوں کو مارنے اوربھگانے میں موثر ہے۔

You May Also Like :
مزید

Qurbani Ke Gosht Ki Smell Door Karne Ka Spray

Qurbani Ke Gosht Ki Smell Door Karne Ka Spray - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Qurbani Ke Gosht Ki Smell Door Karne Ka Spray. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.