اس عید بکرے کی ران روسٹ کرنے کا ارادہ ہے تو ہماری بتائی ترکیب سے بنائیں بکرے کی ران لذیذ اور چٹخارے دار

image

عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور سب نے اس کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں کہیں خواتین گھر کی صفائی وغیرہ میں مصروف ہیں تو کوئی یہ ڈیسائیڈ کر رہا ہے کہ اس مرتبہ کون سے نئے پکوان بنانے ہیں، ایسے میں آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں بکرے کی ران روسٹ کرنے کا آسان طریقہ جس سے آپ بھی گھر میں بازار جیسی ران روسٹ کر سکیں گی جو ہوگی ذائقے میں لاجواب اور چٹخارے دار۔

بکرے کی ران روسٹ کرنے کا طریقہ

اجزاء:

بکرے کی ران___ 1 عدد

پیاز___ 2 عدد

ادرک___ 1 ٹکڑا دو انچ کا

لہسن___ 2 عدد

الائچی___ 5 عدد

لونگ___ 10 عدد

دار چینی___ 2 عدد

ہلدی___ 1 چائے کا چمچ

سیاہ زیرہ___ 2 کھانے کے چمچ

سرخ مرچ___ 2 کھانے کے چمچ

نمک___ 1 کھانے کا چمچ

دہی___ 2 کھانے کے چمچ

ترکیب:

• پیاز، لہسن ،ادرک، الائچی، لونگ، دار چینی، ہلدی ،زیرہ، سرخ مرچ، نمک ،اکٹھا باریک پیس لیں اور لیموں کارس بھی شامل کر لیں۔

• اب ران کواچھی طرح صاف کر کے اس کو تیز چھری سے کافی سارے گہرے نشان لگا کر یہ پسا ہوا مصالحہ اچھی طرح گوشت کے اوپر اور اندر لگا دیں تاکہ پورے گوشت میں جذب ہو جائے۔

• اب اسے ڈھانپ کر رات بھر فریج میں رکھ دیں۔

• اگلے روز اب اسے کسی بند کڑاھی میں ڈال کر تندور یا پھر چولہے پر ہلکی آنچ پر تقریباَ دو گھٹنے تک پکائیں اس کے بعد کڑاھی کا ڈھکنا اوپر سے اتار دیں اور مزید پکائیں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے مصالحہ سوکھ جائے۔

You May Also Like :
مزید

Raan Roast Banane Ka Tarika

Raan Roast Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Raan Roast Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.