رائتہ پاؤڈر اس ترکیب سے بنا کر رکھ لیں تاکہ ہو صرف 2 منٹ میں مزیدار رائتہ تیار ہمیشہ

image
رائتہ بنانے کے لئے پہلے پودینہ توڑو، پھر ہرا دھنیا اور پھر مرچ کاٹو اس سے بہتر ہے پہلے ہی گھر میں آپ رائتہ پاؤڈر بنا کر رکھ لیں تاکہ کھانے پیش کرنے میں زیادہ وقت ہی نہ لگے۔ تو جانیے رائتہ پاؤڈر بنانے کا آسان حل جس سے بنے رائتہ اتنا مزیدار کے کھانے کا مزہ اور بھی دوبالا ہوجائے۔

طریقہ:

٭ ایک گھٹی ہرا دھنیا، ایک گھٹی پودینہ، آدھا پاؤ ہری مرچیں اور دو پوتھی دیسی لہسن لے لیں۔

٭ ہری مرچوں کو اچھی طرح دھو کر کاٹ لیں۔

٭ ہرا دھنیا، پودینہ اچھی طرح دھو کر رکھ لیں، لہسن کے چھلکے ہٹا کر باریک باریک کاٹ لیں۔

٭ ان تمام چیزوں کو ایک کپڑے پر رکھ کر ایک سے دو دن تک دھوپ میں سکھا دیں۔

٭ اب ان سوکھی ہوئی چیزوں کو مکسر میں ڈال کر پاؤڈر بنالیں۔

لیجئیے مزیدار سا رائتہ پاؤڈر تیار ہے، بس جب بھی ضرورت ہو اس پاؤڈر کی ایک چٹکی یا حسبِ ضرورت دہی میں ملائیں اور مکس کرلیں۔ آپ دیکھیں گی کہ اس سے رائتہ کتنا اچھا اور ذائقہ دار بنے گا۔

You May Also Like :
مزید

Raita Powder Banane Ka Tarika

Raita Powder Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Raita Powder Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.